چین: فعال لائٹر شہری کے پیٹ سے 30 سال بعد برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ایمرجنسی گیسٹرو اسکوپی کے بعد ڈاکٹروں نے اس شخص کے معدے میں مکعب شکل کی ایک چیز دیکھی جس کی ساخت کو معدے کے تیزاب نے بگاڑ دیا تھا۔
تاہم، اس کی ہموار اور چکنی سطح کی وجہ سے متعدد کوششوں کے باوجود نکالا نہیں جا سکا۔
طبی ٹیم نے اس شے کو نکالنے کے عمل کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اس سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں۔
جب اس شخص سے پوچھا گیا کہ کیا اس کو کچھ اندازہ ہے کہ اسکے پیٹ میں موجود یہ مستطیل شکل کی شے کیا ہو سکتی ہے تو اس کو 1990 کی دہائی کے شروع کا ایک واقعہ یاد آگیا جب اس نے دوستوں کے ساتھ شراب کے نشے میں شرط لگا کر پلاسٹک کا لائٹر نگل لیا تھا۔
انہوں نے اس متعلق اپنے خاندان والوں کو کبھی نہیں بتایا اور ان کا خیال تھا کہ یہ ان کے جسم سے کافی عرصہ قبل نکل چکا ہے۔
اس موقع پر انہیں ماضی میں متعدد بار بغیر کسی وجہ کے ہونے والا پیٹ کا درد یاد آیا لیکن ان کے یہ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس کا سبب وہ لائٹر ہوگا جو انہوں نے تین دہائیوں قبل نگل لیا تھا۔
لائٹر کی تصدیق ہونے کے بعد ٹیم نے اس کو نکالنے کی ترکیب پر غور کیا اور اس کے گرد گھیرا بنا کر اس کو باہر کھینچ لیا۔
اگرچہ، لائٹر کی بیرونی سطح تیزاب سے خراب ہوگئی تھی لیکن اس میں گیس موجود تھی اور ڈاکٹر یہ دیکھ کر رہ گئے کہ وہ لائٹر ابھی بھی جل رہا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :