عدالت عظمیٰ میں سماعت کیلیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-9
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں اپنے مقدمے کی سماعت کیلیے آنے والا شہری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ 70 سالہ عابد حسین کا مقدمہ، جو ان کے زیر تعمیر گھر سے متعلق تھا، عدالت عظمیٰ میں زیر التوا تھا اور آج سماعت کیلیے مقرر تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے سامنے ہونی تھی لیکن سماعت ملتوی ہونے کے بعد عدالت سے واپسی کے دوران عابد حسین کو دل کا دورہ پڑا، جس پر فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی چل بسے۔ یہ واقعہ نہ صرف ان کے اہل خانہ کے لیے صدمہ ہے بلکہ عدالتی عمل کے لیے بھی افسوسناک لمحہ قرار دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنیکا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-6
راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کے 10، 10 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ اے ٹی سی کے جج نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس جاری اور توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔