راولپنڈی (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں۔ اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ یہ غیرقانونی عمل ہے، ہم آج عدالت سے لیٹ ہوئے تو غیرحاضری لگادی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں صرف 40 منٹ ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے صرف ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے۔

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری

علیمہ خان نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں خواتین رات 2 بجے کیا کر رہی تھیں، رات 2 بجے ہم اپنے حق کے لیے جیل کے باہر بیٹھی تھیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا

پڑھیں:

فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، عظمیٰ بخاری

لاہور میں پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی پذیرائی ہو رہی ہے، اب یہ پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر چلا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناساز ہے، بانی پی ٹی آئی ہٹا کٹا ہے، وہ باہر سے فرائی فش بھی منگوا کر کھاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی دیواروں نے اس شخص کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، اڈیالہ کا قیدی’’ بانی متحدہ پارٹ ٹو‘‘بن چکا ہے، فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی پذیرائی ہو رہی ہے، اب یہ پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر چلا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناساز ہے، بانی پی ٹی آئی ہٹا کٹا ہے، وہ باہر سے فرائی فش بھی منگوا کر کھاتا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ کروانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، پاکستان کیلئے ہر اچھی خبر فتنہ فساد کیلئے بری خبر ہے، دھمکیاں دینے والا آج مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، ملکی قانون کی دھجیاں اڑانے والے آج قانون کی پاسداری کی بات کرتے ہیں، سہیل آفریدی کو پتہ ہی نہیں 5300 ارب ہوتا کیا ہے، وہ جلسے میں کرپشن کی بات کر رہے تھے، آئی ایم ایف کی رپورٹ میں یہ نہیں کہ رقوم چوری ہوئیں یا کرپشن میں گئیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کو اپنے قائد کو صادق و امین کہتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی، فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے ان کی دموں پر زور سے پاؤں آیا ہے، یہ گندے گھناؤنے کردار کے مالک کو مقبول لیڈر کہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے، علیمہ خان
  • اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
  • اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان
  • واٹر کینن کا استعمال عمران خان کی بہنوں کی نہیں پاکستان کی ہر ماں اور بہن کی بے حرمتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
  • عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال، پنڈی پولیس کا بیان سامنے آگیا
  • اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم، پولیس کا واٹر کینن کا استعمال، کارکنوں کا پتھراؤ
  • برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے لیے پاکستانی عدالت کا اہم فیصلہ
  • پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے استعمال کے بعد اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم
  • فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، عظمیٰ بخاری