معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

رجب بٹ اور ندیم نانی والا برٹش ایئرویز کی پرواز BA-2161 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ دونوں کی جانب سے دائر کردہ حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 دسمبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ انہیں ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت گرفتار نہ کیا جائے اور بدھ کے روز عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

درخواستِ ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کا درج کردہ مقدمہ حقائق کے برخلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے، جبکہ یوٹیوبر کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ رجب بٹ نے کبھی قانون سے راہِ فرار اختیار نہیں کی اور نہ ہی وہ کسی مقدمے میں سزا یافتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنے 7 سالہ بیٹے سے مجھے گالیاں دلوائیں‘، ڈکی بھائی نے تفتیشی افسر سرفراز چوہدری سے متعلق مزید کیا بتایا؟

واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف رواں برس ستمبر میں غیر قانونی جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا، جب کہ ان پر اسلامی شخصیات کی مبینہ توہین کا الزام بھی ہے جس سے متعلق درخواست لاہور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو غیر قانونی جوئے کی ایپس کی تشہیر کے کیس میں تقریباً تین ماہ بعد 26 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ضمانت پر رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے این سی سی آئی کے افسران پر تشدد اور رشوت کے سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ایئر پورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ ٹک ٹاکر ڈکی بھائی رجب بٹ رجب بٹ ضمانت ندیم نانی والا یوٹیوبر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئر پورٹ اسلام ا باد ہائیکورٹ ٹک ٹاکر ڈکی بھائی ندیم نانی والا یوٹیوبر ندیم نانی والا ڈکی بھائی

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا