برطانیہ نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کردیا ہے۔

برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رجب بٹ کا ویزا اس وجہ سے منسوخ کیا گیا کہ انہوں نے درخواست کے دوران مطلوبہ مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیں اور پاکستان میں درج مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہیں کیا۔

عدالتی حفاظتی ضمانت

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم سے متعلقہ مقدمات میں رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کردی ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار نہ کیا جائے اور عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مقدمات کی تفصیلات

رجب بٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں ایف آئی آر درج ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی جوا ایپس کی تشہیر کی۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ یہ ایپس صارفین کو دھوکہ دینے میں ملوث تھیں اور رجب بٹ نے اپنی ویڈیوز میں ان کی پروموشن کی۔

مزید برآں رجب بٹ کے خلاف لاہور میں توہین مذہب اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں الزام ہے کہ ان کے لانچ کردہ پرفیوم ‘295’ نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ گزشتہ سال دسمبر میں انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور شیر کے بچے کی ملکیت کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

حکومتی اقدامات اور برطانیہ سے تعاون

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستانی حکومت برطانیہ میں موجود مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

حال ہی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

پاکستانی حکومت نے برطانیہ میں مقیم شہریوں شہزاد اکبر اور عادل راجا کی حوالگی کے لیے بھی ضروری دستاویزات برطانیہ کے حوالے کی ہیں اور باضابطہ طور پر ان کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews برطانیہ ڈی پورٹ رجب بٹ وی نیوز ویزا منسوخ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ ڈی پورٹ وی نیوز ویزا منسوخ

پڑھیں:

اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد:

ڈی آئی جی اسلام آباد نے جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس معنقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی نے شہر کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت احکامات جاری کیے اور غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

محمد جواد طارق نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں، شہر میں گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنایا جائے، شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں توہین مذہب اور سائبر کرائم مقدمات میں ملوث یوٹیوبرکو برطانیہ نے ملک بدرکردیا
  • برطانیہ، پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزہ منسوخ، ملک بدر کر دیا
  • برطانیہ نے پاکستانی یو ٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا،ویزہ منسوخ
  • برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
  • انگلینڈ نے پاکستانی یوٹیوبر  کو ملک بدر کر دیا
  • یوٹیوبر رجب بٹ کا برطانوی ویزہ منسوخ، کیا اب وہ پاکستان واپس آئیں گے؟
  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم
  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم