پی ایس ایل کے روڈ شو نے گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین روڈ شو منعقد کیا گیا۔

اس منفرد اور یادگار ایونٹ نے نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔

پی ایس ایل کے لندن روڈ شو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، اسپورٹس انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ایس ایل کی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں اور لیگ کے عالمی پھیلاؤ سے متعلق آفیشلز کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔

روڈ شو میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پی ایس ایل 11 میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک انتہائی مثبت اور خوش آئند پیشرفت قرار دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل لندن روڈ شو کی شاندار کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاروں، لارڈز اسٹیڈیم انتظامیہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب صرف ایک ٹی 20 لیگ نہیں رہی بلکہ عالمی اسپورٹس برانڈ کی صورت اختیار کر چکی ہے، دو نئی ٹیموں کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ایس ایل پر دنیا کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل کو ایک بڑا انٹرنیشنل برانڈ بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور لندن میں منعقدہ یہ روڈ شو اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لارڈز جیسے تاریخی اور عالمی کرکٹ کے مرکز میں پی ایس ایل کا انعقاد پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ یہ صرف پی سی بی کی کامیابی نہیں بلکہ ایک پرامن، کرکٹ سے محبت کرنے اور ترقی کی جانب گامزن پاکستان کی عالمی پہچان ہے۔

روڈ شو کے دوران پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز کی جھلکیاں، انٹرنیشنل اسٹارز کی شرکت، اسٹیڈیمز، براڈکاسٹنگ، ڈیجیٹل اسٹریمنگ اور اسپانسرشپ سے متعلق منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

سرمایہ کاروں نے پی ایس ایل کے شفاف نظام، بہتر انفراسٹرکچر اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قدر کو سراہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں کی پی ایس ایل کے روڈ شو

پڑھیں:

اسلام آباد،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گرم ملبوسات کی خریداری میں اصافہ ہوگیا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251210-11-17

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گرم ملبوسات کی خریداری میں اصافہ ہوگیا ہے
  • بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل شروع کیا جا رہا ہے‘شرجیل
  • پاکستان میں گوگل سرچ میں کرکٹ بدستور سرفہرست، کس کھلاڑی کو زیادہ سرچ کیا گیا؟
  • پی ایس ایل کو عالمی معیار کی سب سے کامیاب کرکٹ لیگ بنانا چاہتے ہیں: محسن نقوی
  • لندن میں پی ایس ایل کا روڈ شو، سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری کی دعوت
  • اسٹاک مارکیٹ کا عروج، غیر ملکی سرمایہ کاری غائب
  • پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کی جغرافیائی سیاست میں بڑھتی دلچسپی کے پیچھے کیا محرکات ہیں؟
  • پی ایس ایل کا لندن روڈ شو: عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کی نئی سفارتی پیش رفت
  • پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کے لئے زبردست کاروباری مواقع ہیں: رضوان سعید