پی ایس ایل کو عالمی معیار کی سب سے کامیاب کرکٹ لیگ بنانا چاہتے ہیں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تاریخ میں پہلی بار ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس نے نہ صرف پاکستانی کرکٹ کی عالمی پہچان کو اجاگر کیا بلکہ شائقین کو بھی بھرپور تفریح فراہم کی۔ اس موقع پر پی سی بی اور پی ایس ایل کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ معروف قومی کرکٹرز بھی موجود تھے، جنہوں نے لیگ کے مستقبل اور ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے، اور ہمارے قومی کھلاڑیوں میں عالمی معیار کی صلاحیت موجود ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والے باوثوق فوائد حاصل کریں گے، لیگ کی نئی بڈنگ شفاف اور اوپن ہوگی، اسلام آباد میں نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا اور ہر اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے میوزیکل کانسرٹس بھی منعقد ہوں گے۔ علاوہ ازیں، لیگ کی مقبولیت کو بڑھانے کے لیے امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی روڈ شو کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے میچز کی براہِ راست نشریات بھی شروع ہوں گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے پینل ڈسکشن میں کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی رہنمائی نے ان کے کھیل کو نکھارا، اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے استفادہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان کرکٹ کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس نے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر خود کو منوانے کا موقع فراہم کیا۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ لارڈز میں اس شاندار تقریب کے انعقاد پر خوشی ہے، لیگ میں دو ٹیموں کی فرنچائز کے لیے بڈز کھلے ہیں اور یہ اقدام پاکستان میں کرکٹ کی ترویج کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ شائقین اب اسٹڈیم میں بہترین کھیل کا لطف اٹھا سکیں گے، جو پاکستان کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے پینل گفتگو کے دوران کہا کہ پی ایس ایل نے مقامی ٹیلنٹ کو اہم مواقع فراہم کیے ہیں اور یہ لیگ شائقین کرکٹ کے لیے تفریح اور معیاری کرکٹ کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔ ساتھ ہی رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستانی کرکٹ فروغ پا رہی ہے، اور نوجوان کھلاڑی عالمی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کے تجربے سے اپنے کھیل کو نئی جہت دے رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ پی ایس ایل کہا کہ پی کرکٹ کی کے لیے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔