وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ برطانیہ، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے مذاکرات متوقع
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت کریں گے، وزیر داخلہ 3 دن کے دورے پر ہیں اور اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شریک ہوں گے.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اورعادل راجا کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارِن آفس کے حکام سے ملاقات طے ہے، جس میں چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ پاکستان کی جانب سے مطلوبہ افراد سے متعلق شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے جا چکے ہیں، جبکہ برطانوی ذرائع کے مطابق یہ ڈوزیئر ابھی تک برطانیہ نہیں پہنچا۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد میں وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور غیر قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران حکومت پاکستان کی جانب سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے کاغذات بھی ہائی کمشنر کے حوالے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت
اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو میں کہ کہا کہ وہ ’آزادی اظہار‘ کے حق کے حامی ہیں، لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے، جو لوگ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلا رہے ہیں، انہیں جلد پاکستان واپس لایا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ پاکستان پی ایس ایل شہزاد اکبر عدیل راجا محسن نقوی ملزمان حوالگی وزیرداخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ پاکستان پی ایس ایل شہزاد اکبر عدیل راجا محسن نقوی ملزمان حوالگی وزیرداخلہ شہزاد اکبر وزیر داخلہ محسن نقوی کی حوالگی
پڑھیں:
پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اورعادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کے روز برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی حکومت میں عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی شہزاد اکبر اور یوٹیوبر عادل راجہ کی حوالگی کے کاغذات اُن کے حوالے کیے گئے۔
یہ پیش رفت اس اعلان کے چند روز بعد سامنے آئی ہے جس میں نقوی نے جعلی خبروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور اس سرگرمی میں ملوث برطانیہ میں مقیم یوٹیوبرز کو واپس لانے کا عندیہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
وزارتِ داخلہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران برطانیہ میں غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے ہائی کمشنر کو بتایا کہ شہزاد اکبراورعادل راجہ پاکستان کو مطلوب ہیں اوران کی فوری حوالگی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:
وزیرِ داخلہ نے بیرونِ ملک بیٹھ کر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے شہریوں کے بارے میں بھی شواہد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار اپنی جگہ لیکن جعلی خبریں ہر ملک کے لیے مسئلہ بنتی ہیں۔
نقوی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک بیرونِ ملک سے ریاستی اداروں کے خلاف بدنامی اور بہتان کی اجازت نہیں دے سکتا، اور پاکستان برطانوی تعاون کا خیرمقدم کرے گا۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق حوالگی کے لیے باضابطہ کارروائی وزارتِ خارجہ کے ذریعے شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
دوسری جانب شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریروں اور تبصروں نے حکومت کو ناراض کیا ہے، انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ ان کے اہلِ خانہ کو پاکستان میں اغوا کیا گیا اور برطانیہ میں ان پر تیزاب حملہ بھی ہوا۔
عادل راجہ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی شکایات بے بنیاد ہیں۔ یاد رہے کہ لندن کی ہائیکورٹ انہیں ایک سابق پاکستانی انٹیلیجنس افسر کے خلاف بے بنیاد الزامات پر ساڑھے 3 لاکھ پاؤنڈز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہزاد اکبر عادل راجہ محسن نقوی وزیر داخلہ