بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول تاحال طے نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے واضح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے سینیئر سیکریٹری اختر احمد نے صحافیوں کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن اب بھی اس بات پر غور کر رہا ہے کہ انتخابی شیڈول کب جاری کیا جائے۔
مزید پڑھیں: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم انتخابی تیاریوں پر اجلاس کررہے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن ابھی تک شیڈول کے اعلان کے لیے درست دن کا فیصلہ نہیں کر سکا۔
واضح رہے کہ عبوری حکومت اس سے قبل اعلان کر چکی ہے کہ 13ویں قومی اسمبلی کے انتخابات اور قومی ریفرنڈم فروری میں ایک ہی روز ہوں گے۔
اسی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر منصوبہ بنایا تھا کہ شیڈول دسمبر کے پہلے نصف میں جاری کیا جائے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ اعلان دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔
ہفتہ کو الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینیئر سیکریٹری اختر احمد بھی شریک ہوئے۔
بعد ازاں تربیتی ورکشاپ میں انہوں نے صحافیوں کو انتخابی قوانین، ریپریزنٹیشن آف پیپل آرڈر (آر پی او)، اور سیاسی جماعتوں و امیدواروں کے ضابط اخلاق سے متعلق بریفنگ دی۔
یہ پروگرام یو این ڈی پی اور رپورٹرز فورم فار الیکشن اینڈ ڈیموکریسی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
اگرچہ شیڈول کے اعلان کی تاریخ بدستور غیر واضح ہے، تاہم اختر احمد نے زور دیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: دسمبر میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والی ’بی این پی‘ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد
انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ انتخابات سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ درست معلومات فراہم کریں۔ انتخابات سے متعلق گمراہ کن خبریں نشر کرنے سے پرہیز کریں، ہماری پولنگ کے لیے مضبوط تیاریاں جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الیکشن شیڈول الیکشن کمیشن بنگلہ دیش عام انتخابات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن شیڈول الیکشن کمیشن بنگلہ دیش عام انتخابات وی نیوز الیکشن کمیشن بنگلہ دیش کے لیے
پڑھیں:
احمد خان بھچر اور محمد احمد خان چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
ملک اشرف : احمد خان بھچر اور محمد احمد خان چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں،ہائیکورٹ نے 11 دسمبر کو اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، اپیل کنندگان کی جانب سے دائر کی گئی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت بطور ریگولر کیس ہوگی، اپیل کنندگان نے موقف اختیار ہے کہ الیکشن کمیشن نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے احمد خان بچر اور ملک احمد خان چٹھہ کو سانحہ نو مئی کیس میں سزا سنائی ، الیکشن کمیشن نے موقف سنے بغیر احمد خان بھچر کو حلقہ پی پی 87 میانوالی اور محمد احمد خان چٹھہ کو حلقہ این اے 66 وزیرآباد سے نااہل قرار دے دیا ،اپیل کنندگان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے صریحاً منافی ہے۔عدالت 11 دسمبر کو فریقین کے دلائل سن کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
Ansa Awais Content Writer