احمد خان بھچر اور محمد احمد خان چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ملک اشرف : احمد خان بھچر اور محمد احمد خان چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں،ہائیکورٹ نے 11 دسمبر کو اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، اپیل کنندگان کی جانب سے دائر کی گئی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت بطور ریگولر کیس ہوگی، اپیل کنندگان نے موقف اختیار ہے کہ الیکشن کمیشن نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے احمد خان بچر اور ملک احمد خان چٹھہ کو سانحہ نو مئی کیس میں سزا سنائی ، الیکشن کمیشن نے موقف سنے بغیر احمد خان بھچر کو حلقہ پی پی 87 میانوالی اور محمد احمد خان چٹھہ کو حلقہ این اے 66 وزیرآباد سے نااہل قرار دے دیا ،اپیل کنندگان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے صریحاً منافی ہے۔عدالت 11 دسمبر کو فریقین کے دلائل سن کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: احمد خان چٹھہ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔