جسٹس محمد کامران کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس محمد کامران کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ پاکستان نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔
صدرِ مملکت آصف زرداری کی جانب سے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری بھی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 2 دسمبر کے اجلاس میں ان تقرریوں کی سفارش کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔