اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو یاددہانی کرائی ہے کہ مالی سال 2024-25 کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مجوزہ فارم-B پر مقررہ تاریخ تک الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں۔
سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی پابندیہر رکن پارلیمنٹ کو ہر سال 30 جون تک کے اثاثوں اور واجبات کا گوشوارہ 31 دسمبر سے پہلے یا 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو جمع کرانا ہوگا۔
عدم جمع کروائی کی صورت میں نام کی اشاعتسیکشن 137(2) کے مطابق کمیشن ہر سال یکم جنوری کو ایک پریس ریلیز جاری کرے گا جس میں ان اراکین کے نام شائع کیے جائیں گے جنہوں نے مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
رکنیت کی معطلیکمیشن کے حکم کے تحت یکم جنوری سے 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی اور وہ گوشوارے جمع ہونے تک پارلیمنٹ یا اسمبلی کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
مزید پڑھیے: الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
غلط گوشوارے دینے کی صورت میں کارروائیاگر کوئی رکن غلط معلومات فراہم کرنے کا مرتکب پایا گیا تو کمیشن سیکشن 137 کے تحت گوشوارے جمع ہونے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر اس کے خلاف کارروائی کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اراکین اسمبلی کے گوشوارے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اراکین اسمبلی کے گوشوارے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن گوشوارے جمع کے گوشوارے کے اثاثوں
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔