پنجاب کے بیشتر شہر آج بھی اسموگ کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
پنجاب کے بیشتر شہر آج بھی اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، اب سے کچھ دیر پہلے فیصل آباد 578 ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار پایا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق بہاولپور کا 352 ریکارڈ، لاہور 257 اے کیو آئی کے ساتھ عالمی ایئرکوالٹی انڈیکس میں تیسرے نمبر پر ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 377 اے کیو آئی کے ساتھ پنجاب کا سب سے آلودہ شہر ہے، فیصل آباد 345 کے ساتھ دوسرے اور ملتان 338 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔