اقلیتی حقوق سے متعلق قومی کمیشن کیا ہے اور یہ کیسے کام کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد:
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کثرت رائے سے منظور ہونے والے قومی کمیشن برائے اقلیت حقوق بل 2025 سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
قومی کمیشن برائے اقلیت حقوق بل 16 ممبران پر مشتمل ہوگا اور چاروں صوبوں سے دو، دو اقلیتی ممبران کمیشن کا حصہ ہوں گے۔
بل کے مطابق چاروں صوبوں سے اقلیتی ممبران کی نامزدگی صوبائی حکومت کرے گی جبکہ کمیشن کا ایک ممبر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہوگا۔ اسلام آباد سے اقلیتی ممبر کی نامزدگی چیف کمشنر اسلام آباد کی صوابدید پر ہوگا۔
نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، نیشنل کمیشن فار اسٹیٹس آف وومن اور حقوق اطفال کمیشن ایک ایک رکن اقلیتی کمیشن کے ممبر ہوں گے۔ تینوں ممبران کی نامزدگی متعلقہ کمیشن کے چیئرمین کریں گے۔
وزارت قانون، وزارت مذہبی امور، وزارت داخلہ اور وزارت انسانی حقوق کے گریڈ 21 کے افسران بھی کمیشن کے ممبران ہوں گے۔
کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کے لیے کم سے کم 35 سال عمر کی حد مقرر کی گئی ہے، کمیشن کا چیئرمین انسانی حقوق کے تجربے کا حامل فرد ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کمیشن کے
پڑھیں:
ہائیکورٹ آئیں یا اڈیالہ جائیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، طلال چوہدری
، طلال چوہدری - فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوزوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کی ہے، ہائیکورٹ آئیں یا اڈیالہ جائیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا یا کسی صوبائی عہدیدار نے سرکاری وسائل استعمال کرکے اسلام آباد یا کہیں اور سیاسی سرگرمی کی کوشش کی تو کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا اقدام اٹھائیں جس سے ان کی شعبدہ بازی کو فائدہ ہو۔
الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمدردی کارڈ کے لیے اپنے بانی کی صحت پر سیاست کرتی ہے، دعا کے بجائے ہر چند ہفتوں بعد کہتے ہیں دنیا سے چلے گئے غائب کردیے گئے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بانی کے بچے دو سال سے آ ہی نہیں پا رہے، ان کے بیٹوں کو 24 گھنٹوں میں ویزہ دیں گے، دستاویز کیوں نہیں دیتے؟
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد جیل منتقل کرنا قبل از وقت ہے، اسلام آباد جیل کا تھوڑا سا کام رہتا ہے۔
الیکشن کمیشن میں سماعتقبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت کی۔
طلال چوہدری اور بلال بدر ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، پہلے پیش نہ ہونے پر طلال چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی۔ وکیل طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے تفصیلی جواب جمع کروادیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کامیاب امیدوار بلال بدر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ہم آج جاری کردیتے ہیں۔