سال 2025 کی آخری انسداد پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ اور انسدادِ پولیو اقدامات پر رواں ماہ دسمبر میں سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔
وزارت صحت کے مطابق قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی۔چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز مہم میں خدمات انجام دیں گے۔
مہم کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔رواں سال ملک میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ڈی جی اے این ایف کا نسٹ یونیورسٹی کا دورہ، انسدادِ منشیات آگاہی سیشن سے خطاب
ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انسدادِ منشیات آگاہی سیشن سے خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق میجر جنرل عبدالمعید ڈی جی اے این ایف کا کہنا تھا کہ منشیات نوجوانوں کی صحت و مستقبل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ طلبہ منشیات سے جڑی کسی بھی سرگرمی سے مکمل گریز کریں اور مستقبل محفوظ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اے این ایف ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سرگرم ہے۔ زمینی و فضائی و بحری راستوں پر آپریشنز جاری ہیں جبکہ منشیات کے خلاف جنگ قومی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں، خاندانوں اور نوجوانوں کو اہم قومی مہم میں اے این ایف کا ساتھ دینا ہوگا۔
پرنسپل نسٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کانفلیکٹ سڈڈیز میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے ڈی جی اے این ایف سے اظہارِ تشکر کیا اور نسٹ انتظامیہ نے منشیات کے خلاف اے این ایف کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا۔