بارڈر بندش سے بلوچستان کے لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، رحیم آغا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران کے رحیم آغا نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو معاشی بدحالی سے نکالے، بارڈرز فوری طور پر کھولے جائیں، ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے بلوچستان اور افغانستان بارڈر کی بندش کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ایسی جامع اور مستقل بارڈر پالیسی تشکیل دے جو پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہو اور تاجروں کو مزید مالی نقصان سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صنعتیں اور دوسرا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ صدیوں سے تجارت اور روزگار کیلئے بارڈرز پر ہی انحصار کرتے آئے ہیں۔ مگر بارڈرز کی بندش کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی ہے۔ بارڈر کھولنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر حکومت نے بروقت عملی اقدامات نہ کیے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈرز کی بار بار اور بغیر پیشگی اطلاع بندش نے ہزاروں تاجروں و مزدوروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ پاک افغان بارڈر پر اس وقت سینکڑوں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر پھنسے ہوئے ہیں، جو روزگار یا اپنے اہل خانہ سے ملنے گئے تھے۔ بارڈر بند ہونے کے باعث ان کی واپسی نہیں ہو پا رہی ہے۔ بارڈر بندش نے انسانی رشتوں کو بھی متاثر کر دیا ہے۔ اچانک بارڈر بند کرنا نہ صرف قابل مذمت بلکہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو معاشی بدحالی سے نکالے، بارڈرز فوری طور پر کھولے جائیں، ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔