عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کےلیےخطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی، جس کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط بھی لکھے گئے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کےلیےخطرہ ہیں، انہیں اپنا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، اس لیے وہ ایسا بیانیہ بنا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں بانی پی ٹی آئی نے پھنسا دیا ہے، وہ انتہاپسند ہے اور اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی طالبان کی سوچ رکھتا ہے اور دہشت گردوں کو اپنا دوست مانتا ہے، اس انتہاپسند شخص پر جنگی جنون سوار ہے، اس کی اپنی جماعت کے لوگ انہیں کتنا برداشت کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس خیبرپختون خوا میں گورنر راج کا سنجیدہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ان کے بیانیے کے ساتھ نہیں کھڑے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی عطا تارڑ نے نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔