اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے سماء ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون اور اندرون ملک دشمنوں کو ریاست نے جواب دے دیا ہے، ریاست نے بتا دیا دشمن کے ساتھ ملنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، بھارت اور افغانستان کے ساتھ ملکر دشمنی کرنے کا ذہنی مریض ہی سوچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لتر،چھتر،ڈنڈا اور سڑک پر پٹا ڈالا جائے گا، پیر کا سورج پاکستان کیلئے آسمان کی بلندیاں چھوئے گا،دشمنوں کا قلع قمع ہو گا، بڑی کوشش ہوئی جمہوریت، مذاکرات اور راستہ بنائیں، آپ نے معیشت،سیاست،حکومت پر بات نہیں کی،صرف فوج پر بات کی گئی، شہید خون دے رہے ہیں،ہم فوج کو گالیاں دے رہے ہیں، انڈیا اور افغانستان مزے لے رہا ہے، غداری اور سیکیورٹی رسک کا ٹائٹل آنے کے بعد کلیئرٹی ہو گئی۔

فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ ان گندی نالیوں کے کیڑوں نے مل کر گیم بنائی اور بانی کو وہاں لے کر گئے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوئی، ان کو منع کیا لیکن وہ کرتے رہے، پیر سے پکے آرڈر ہو گئے ہیں،ان کو پٹے ڈالے جائیں گے، ڈنڈا،چھتر اور لتر پریڈ ہو گی، ان بزدلوں کی کیا بات کروں یہ سارے گندے نالے گٹر کے کیڑے ہیں، یہ منصوبے کے تحت سب کچھ ہوا ہے، اب مؤکل آ کران کو بچا کیوں نہیں رہے؟َ یہ عقل سے اندھے اور کانوں سے بہرے تھے، پیر سے آپ دیکھیں گے، جولسٹ میں نے دی ہے اس پر نظر رکھیں،کوئی ٹالرنس نہیں ہو گی، دنیاوی اور قانونی طور پر معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ریاست نے واضح کردیا اب فوج اور سپہ سالار کے خلاف بکواس برداشت نہیں کی جائیگی، فیصل واوڈا

اسلام آباد:

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ‏میں نے پہلے ہی کہا تھا ریاست بیرون ملک اور اندرون ملک دشمنوں کے کچھ سوالات کے جوابات خود ٹھوک بجا کردے گی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏میں نے کہا تھا فوج اور اس کے سپہ سالار پر بات کرنے پر زبان سے جوتے کی سول بنا دی جائے گی لیکن ریاست کے جواب سے پتا چل گیا کہ جوتے کی سول تو بہت چھوٹی چیز ہے، ‏ریاست نے واضح کردیا کہ جو ملک اور اس کے فوج کے خلاف ہے وہ دشمن کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اور وہ غداری کے زُمرے میں آتے ہیں۔ 

فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏جب تک میرا سیاسی باپ تھا وزیراعظم تھا، اب بن باپ کے لاوارثوں اور سڑک چھاپ کا باپ جیل میں ہے اور غداری کے زُمرے میں آگیا،‏یہ کِیا ہے تحریک انصاف نے منصوبے کے تحت انڈیا اور افغانستان سے مل کر، جو میں آپ کو بہت عرصے سے بتا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏سیدھی اور آسان زبان میں ریاست نے دشمن، دہشت گرد اور ملک کو عدم استحکام پہنچنانے والوں کو غدار ڈکلئیر کیا ہے اور سیدھی اور کلیئر زبان میں بتا دیا ہے کہ اب پاکستان اس کی ریاست اس کی فوج اور اس کے سپہ سالار کے بارے میں کوئی بکواس برداشت نہیں کی جائے گی، ‏لِتر، چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہوگا، ‏میں ان سیاسی گندی نالی کے کیڑوں سے پوچھتا ہوں کہ اپنے بانی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ بھی نہیں کرتے؟ بزدلوں کیا ہوا؟ کیا سیاسی ماں مرگئی ہے؟ کل سے آج کے دن تک؟

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ‏ریاست کا ذہنی مریضوں کو سیدھا اور کلئیر پیغام ہے، ‏یاد رہے میں نے کہا تھا بین، نااہلی، گورنر راج، غداری بکواس کرنے والے وی لاگرز، 9 مئی کے بھگوڑوں کا انجام میں نے یہ سب تسلسل سے آپ کو بہت پہلے بتا دیا تھا، امید ہے اب پتا چل گیا ہوگا، ‏پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست نے جواب دے دیا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی: فیصل واوڈا
  • ریاست نے واضح کردیا اب فوج اور سپہ سالار کے خلاف بکواس برداشت نہیں کی جائیگی، فیصل واوڈا
  • آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا، فیصل واوڈا
  • 9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے، فیصل واوڈا
  • ’ایسی کی تیسی‘ والی بات پی ٹی آئی کے لیے کی، سہیل آفریدی کی کل بھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
  • پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا تو دوسری طرف بھی گورنر راج کی تیاریاں شروع ہیں، فیصل واؤڈا
  • ’’اگر  پی ٹی آئی نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج کی ٹھان لی گئی ہے‘‘سینیٹر فیصل واوڈا 
  • جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی کی آئندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا