عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں، علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی یہ مؤقف اختیار نہیں کیا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کے عمران خان کے لیے سخت الفاظ، کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جا رہی ہے؟
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کہ ملک کو اس وقت دہشتگردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے، اور اگر سیاسی استحکام پیدا ہو جائے تو معیشت بھی خود بخود بہتر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ان کا ہے اور فوج بھی، وہ صرف اداروں کے سیاست میں کردار کے مخالف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو واضح کیا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہوچکی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش بیشتر خطرات کا محور ایک ایسا شخص ہے جو اپنی ذات کا قیدی بن چکا ہے۔ یہ شخص اپنی خواہشات اور مفادات کو ریاستِ پاکستان سے بالاتر سمجھتا ہے، اس کا یہ طرزِ فکر ملک کی قومی سلامتی کے لیے واضح خطرہ بنتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہت ہوگیا، اب افغان طالبان کی تجاویز نہیں حل چاہیے، اور حل ہم نکالیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کے پاس اب 9 مئی کا کوئی کیس نہیں، تمام سول کورٹس کو منتقل ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ حکومت کرے گی، فوج کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاک فوج پاکستان پی ٹی آئی ڈی جی آئی ایس پی آر علی محمد خان عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج پاکستان پی ٹی ا ئی ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر علی محمد خان ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر علی محمد خان پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کا عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا مشورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مسلح افواج پر کی جانے والی تنقید کو شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے فوجی اہلکاروں کی تضحیک ناقابل قبول ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم واقعی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو اپنے بیٹوں کو پاکستان لا کر انہیں خوارج کے سامنے کھڑا کریں۔
ترجمان پاک فوج نے عمران خان کے حالیہ بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان روزانہ اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں، دہشت گردوں کا سامنا کر رہے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایسے میں سیاسی سطح پر فوج کے خلاف منفی بیانیہ گھڑنا قومی سلامتی کے مفاد کے خلاف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ عمران خان اپنے بیٹوں کو بیرون ملک محفوظ رکھتے ہیں جبکہ ملک کے نوجوان دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر رہے ہیں، اگر اتنی ہی ہمدردی ہے تو اپنے بیٹوں کو بھی آگے لائیں، انہیں فوج میں بھرتی کروائیں تاکہ وہ بھی خوارج کے سامنے کھڑے ہوکر دکھائیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مسلح افواج کے خلاف نفرت کا بیج بویا جا رہا ہے حالانکہ فوج کا ہر سپاہی اپنے وطن کی حفاظت کے لیے میدان جنگ میں اترتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کون جانیں دے رہا ہے؟ کون خوارج کے خلاف مورچہ زن ہوتا ہے؟ ہم نے اپنی جانیں دینی بھی ہوتی ہیں اور لینی بھی ہوتی ہیں، اور ہم اس ذمہ داری سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔
ترجمان پاک فوج نے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، حالیہ واقعات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی بات کی اور کہا کہ قومی اتحاد ہی وہ قوت ہے جو دہشت گردی کو شکست دے سکتی ہے، اس لیے سیاسی قیادت کو ذمہ دارانہ طرزِ گفتگو اپنانا چاہیے۔