2025-09-22@11:41:00 GMT
تلاش کی گنتی: 23

«ساہیوال کے»:

    ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا۔ ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مکہ اور میدنہ ہمارے لیے پاک دھرتی ہے، پاکستان اب خادمین حرمین شریفین میں شامل ہوگیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور عسکری قیادت کے شکرگزار ہیں۔ معرکہ حق میں ہم نے تاریخی فتح حاصل کی جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ وزیراعلیٰ نے کہا نواز شریف صاحب کہتے ہیں کہ ساہیوال...
    ساہیوال(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ساہیوال کے عوام کی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتی ،ساہیوال کے لیے 30بسیں لے کرآئی ہوں ،پنجاب کے چھوٹے شہروں میں بسیں فراہم کی جارہی ہیں ،ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ساہیوال کے لیے 30بسیں لیکر آئی ہوں جس کاکرایہ 20روپے ہوگا،بزرگ ،خواتیں معذور اورطلبہ مفت سفر کرسکیں گے۔ Post Views: 1
     سعید احمد:سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔  ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مسافروں کو متبادل ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ پاک بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم اور کراچی ایکسپریس میں جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3 بجے، کراچی ایکسپریس شام 6 بجے اور گرین لائن رات 11 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، تاہم گرین لائن 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ مجھے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسے تکلیف دہ تجربے سے...
    ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ساہیوال کا دورہ کریں گی۔ اپنے دورے کے دوران وہ الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مریم نواز دوپہر کے وقت ساہیوال پہنچیں گی اور مال منڈی چوک میں اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے بس میںبیٹھ کر مال منڈی سے شہداء چوک نزد ریسکیو 1122چوک، ڈی سی روڈ ،کمشنر دفتر چوک، فرید ٹائون روڈ، کالج چوک سے ہوتے ہوئے واپس مال منڈی چوک پہنچیں گی۔
    ساہیوال میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال میں کول والا بنگلہ کےقریب سی سی ڈی اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا .جس کے نتیجے میں 3 ڈاکوہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق مارے گئے ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے. ہلاک ڈاکو فیصل آباد کےرہائشی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال PNS SAHIWAL کی لائونچنگ تقریب کراچی شپ یارڈاینڈ انجینئرنگ ورکس(KS&EW) میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔پی این ایس ساہیوال گن بوٹ، پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن ونگ(PDW) نے مقامی طور پر ڈیزائن کی ہے اور کراچی شپ یارڈ میں زیرِ تعمیر ہے۔جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے میری ٹائم مشنز میں مثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ...
    —فائل فوٹو  ساہیوال میں ریلوے پھاٹک کے قریب 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر نے والی خاتون کی شناخت ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی ماں اور اس کے بیٹوں کی شناخت ہو گئی ہے، 30 سالہ اقراء نے اپنے 3 سالہ بیٹے معاذ اور 1 سالہ بیٹے عمار کے ساتھ خودکشی کی۔اقراء 2 ماہ قبل شوہر سے ناراض ہو کر بچوں سمیت میکے آئی تھی، ماں اور دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔اس سے قبل خودکشی کرنے والی خاتون اور دونوں بچوں کی لاشیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں جبکہ خاتون اور بچوں کی شناخت کیلئے اِرد گرد کی آبادیوں میں مساجد میں...
    پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام  نے بتایا کہ ساہیوال میں ریلوے پھاٹک کے قریب ماں نے دو بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کی۔ ریسکیو حکام  نے بتایا کہ ماں اور دونوں بچوں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون اور بچوں کے رشتہ داروں کا پتا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔
    —فائل فوٹو ساہیوال میں ریلوے پھاٹک کے قریب ایک خاتون نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون اور دونوں بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، تینوں لاشیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں.دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ خاتون ان دونوں بچوں کی ماں ہے جس نے حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی۔پولیس حکام نے کہا کہ خاتون اور بچوں کی شناخت کے لیے اِرد گرد کی آبادیوں میں مساجد میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں۔
    ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کر لی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ ساہیوال میں جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، تاہم شناخت نہ ہو سکی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خود کشی کی اطلاع ملنے کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
    ویب ڈیسک:ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کر لی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ ساہیوال میں جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، تاہم شناخت نہ ہو سکی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خود کشی کی اطلاع ملنے کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی  
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او، دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزيرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔مریم نواز نے آج ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن کے دورے کے دوران سی ای او اور ایم ایس کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔اس سے قبل صوبۂ پنجاب کے شہر پاکپتن میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کی تھیں۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20...
    ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) برکت پٹرولیم چک 12گیارہ ایل پر چار ڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی انتظار حسین کوگولی مار کر 23ہزار روپے کی نقدی چھین لی ۔ زخمی انتظار حسین کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرادیاہے۔ جہاں زخمی کی حالت نازک ہے۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپ پر صبح 4 بجے غلام مصطفی اور اس کا بھائی انتظار حسین ڈیزل لینے گئے تو ڈاکووں نے گولی مار کر 23ہزار روپے کی نقدی چھین لی اس دوران مزاحمت پرڈاکو نے گولی مارد ی اور فرارہوگئے۔ پولیس صد رچیچہ وطنی نے غلام مصطفی کی مدعیت میں مقدمہ 394ت پ درج کرلیا ہے ۔ ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔...
    ---فائل فوٹو  صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مالک مکان نے کرایے داروں سے بجلی کے بل کا تقاضہ کیا جس پر جھگڑا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
    سٹی 42 : آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے ایس پیز سمیت 57 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے۔  ایس پی منصور الحسن ملک کو سنئیر ٹریفک افسر لاہور تعینات کردیا گیا, ذوالفقار علی کو ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔ اس کےعلاوہ شاہد رشید کو کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ، ساجد محمود ایس پی انویسٹی گیشن چکوال، اور یوسف ہارون کو ایس پی بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز فواد احمد ایس پی آپریشنز ساہیوال، محمد منیر ایس پی انویسٹی گیشن بھکر ، شفقت ندیم ایڈیشنل ایس پی ڈی جی خان ریجن تعینات کردیا گیا، محمد کاشف عبداللہ ایس...
    پنجاب کی جیلوں میں تبادلے، سیکرٹری داخلہ نے 4 جیل افسروں کو تبدیل کر دیا۔ حسن نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات، محمد علی خان سینئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال تعینات ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی جیلوں میں تبادلے، سیکرٹری داخلہ نے 4 جیل افسروں کو تبدیل کر دیا۔ حسن نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات، محمد علی خان سینئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال تعینات ہو گئے۔ محمد جہانگیر کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ جبکہ کاشف رسول ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔
    ساہیوال کے نواحی گاؤں 96 سکس آر میں نیاز چوک کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار کیے گئے دہشت گرد سے مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔
    ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امام مسجد کو اغوا کرلیاگیا جبکہ دسویں جماعت کے طالب علم کی اغوا کی کوشش نا کام ہوگئی، طالب علم بازیاب کراکے دو گرفتار کرلئے گئے۔نواحی چک 136نو ایل سے امام مسجد مولانا محمد عدنان کو مسجد کے گیٹ سے چار مسلح افراد نے اغوا کر لیااور ہائی ایس گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔واقعات کے مطابق چک 136نو ایل کے مولانا عبدالجبار نعیم کا بیٹا مولانا محمد عدنان رحمان ٹائون مسجد میں نماز مغرب پڑھوا کر مسجد سے باہر گھر جانے کے لیے نکلا تو چار نا معلوم مسلح افراد ہائی ایس گاڑی میں سوارآ گئے اور اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لے گئے ۔پولیس غلہ منڈی نے...
    ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ساہیوال ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور اب تک ڈویژن بھر کے228بازاروں میں سے175بازاروں سے تجاوزات ہٹادی گئی ہیں جن میں ضلع ساہیوال کے74میں سے52، ضلع اوکاڑہ کے101میں سے77اور ضلع پاک پتن کے53میں سے46بازار شامل ہیں۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔(جاری ہے) انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 6042شٹرز ہٹائے گئے اور7570پکی تجاوزات کو گرایا گیا جبکہ291دوکانوں کو بھی سیل کیا گیا جن میں 152ضلع ساہیوال، 27ضلع اوکاڑہ اور112ضلع پاک پتن کی ہیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے مزید بتایا...
    ساہیوال/سرگودھا(محمد شفیق چوہدری سے) قلات بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے نائیک توقیر عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میںسٹیشن کمانڈر سرگودھا بریگیڈیئر جواد ریاض، فوجی افسران، اہلکاران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ شہید کی میت کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ اس موقع پر شہید کی قبر پر صدر پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور شہید کی والدہ کو فوجی وردی اور شہید کے میڈلز...
    ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2025ء) کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی زیر نگرانی شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری،صدر بازار، پاکپتن بازار اور وان بازار سے دوکانداروں نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنا شروع کردیں، تجاوزات کے خاتمہ سے خریداری کے لئے آنے والوں کے لئے آسانی ہوگی، انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق کمشنر / ایڈمنسٹریٹر شعیب اقبال سید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب دوکانداروں نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنا شروع کردی ہیں۔ اس سلسلہ میں انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء اور انسپکٹر ٹریفک...
    ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر حلف برداری کے موقعے پر ساہیوال میں موجود ان کے ہم شکل سلیم عرف بگا قلفیاں والا بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف  بگا کی سریلی آواز کی وجہ سے  بھی بچے بڑے سب ہی سیلم عرف  بگا کے  دیوانے نظر آتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا اپنی ریڑھی لیے جب گھر سے نکل کر شہر کے گلی محلوں کا رخ کرتے ہیں تو ان کی سریلی آواز سن کر بچے بڑے سب ہی ان کے پاس دوڑے چلے آتے ہیں اور ان کے گرد لوگوں کا ہجوم جمع ہوجاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب...
    ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ایشائی ترقیاتی بنک کے وفد نے پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کاجائزہ لینے کے لئے ساہیوال کا دورہ کیا۔ وفد سینئر اربن ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ لارا آریان اور برائن اٹپا پر مشتمل تھا جبکہ چیف انجبیئر شیخ محمد طاہر، سیف اللہ امین، حیدر جاوید، سارا آصف اور سجاول بھٹی بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے وفد کو منصوبوں کی تکمیل بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پسپ منصوبے80فی صد مکمل ہو چکے ہیں اور تکمیل کی ڈیڈ لائن 30جون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسپ منصوبے سے شہر کی سیوریج اور پینے کے پانی کی 30سالہ ضروریات پوری ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ...
۱