آئی جی پنجاب نے 57 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی 42 : آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے ایس پیز سمیت 57 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے۔
ایس پی منصور الحسن ملک کو سنئیر ٹریفک افسر لاہور تعینات کردیا گیا, ذوالفقار علی کو ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔ اس کےعلاوہ شاہد رشید کو کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ، ساجد محمود ایس پی انویسٹی گیشن چکوال، اور یوسف ہارون کو ایس پی بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
فواد احمد ایس پی آپریشنز ساہیوال، محمد منیر ایس پی انویسٹی گیشن بھکر ، شفقت ندیم ایڈیشنل ایس پی ڈی جی خان ریجن تعینات کردیا گیا، محمد کاشف عبداللہ ایس پی آپریشنز بہاولپور ریجن، رمیض احمد ایس پی سپیشل برانچ ساہیوال، علی اختر ڈپٹی ڈائریکٹر سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر پنجاب، شاہد صدیق ایس پی آپریشنز اٹک ، عامر مشتاق کو ایس پی آپریشنز سرگودھا ریجن تعینات کردیا گیا۔ اس کے علاوہ جان محمد ایس پی آپریشنز ڈی جی خان ، محمد خان ایڈیشنل ایس پی اینٹی رائٹ لاہور، محمد عرفان الحق ایس پی آپریشنز جھنگ، بابر ممتاز ایس پی ہیڈکوارٹر روالپنڈی، سعید احمد آیڈیشنل ایس پی رحیم یارخان، ناصر جاوید رانا ایڈیشنل ایس پی لائلپور ٹاؤن فیصل آباد ، رحمن قادر ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال، منصور الحسن ایس پی ٹریفک لائسنسنگ لاہور ، اختر علی ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال، عاطف عمران ایس پی آر او سی ٹی ڈی ساہیوال ریجن، محمد سلیم ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ، فیاض احمد ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر، جمشید علی کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور تعینات کردیا گیا ۔
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کردیا گیا ایڈیشنل ایس پی ایس پی آپریشنز کو ایس پی
پڑھیں:
سامعہ حجاب اغوا اور دھمکی کیس: ٹک ٹاکر کی عدالت میں عدم پیشی
سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس کے سماعت اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی۔ تاہم سامعہ حجاب کی عدالت میں نہیں ہوئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کیس کی سماعت کی۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی ان کا وکیل پیش ہوا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ مدعیہ سامعہ حجاب ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوجائیں گی۔
ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کہا کہ مدعیہ کا کوئی بھائی یا والد ہے تو عدالت میں آجائے، ورنہ تو مدعیہ کو خود آنا پڑے گا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے مزید کہا کہ اگر سامعہ حجاب آج آسکتی ہیں تو ٹھیک ہے، نہیں تو اگلی کوئی تاریخ دے دیتے ہیں۔
عدالت نے مدعیہ سامعہ حجاب کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
Post Views: 4