یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔ واسا لاہور کا کامیاب سروس ماڈل آئندہ مرحلے میں پاکستان کے دیگر شہروں تک منتقل کیا جائے گا تاکہ شہری خدمات کے معیار میں بہتری لائی جا سکے۔ واسا لاہور دیگر یوٹیلیٹیز کو آئی ٹی اصلاحات، کسٹمر سروسز، نان ریونیو واٹر اور بلنگ کے شعبوں میں جدید تربیت فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ فوجی تعیناتی پر بات کی، وزیراطلاعات

وزیراطلاعات و نشریات نے غزہ میں پاک فوج کی تعیناتی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بھارتی پرپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ ایک بار پھر چاک کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ  پاکستانی عسکری قیات کا سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدہ ہوا اور فرسٹ پوسٹ نے معاہدے کے تحت 20ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا۔

اس دعوے پر وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا، اور نہ کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور دفترِ خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فرسٹ پوسٹ نے صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نجی اخبار کے جملے سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیے، بھارتی رپورٹ میں شامل ’’انٹیلی جنس لیکس‘‘ اور دعوے  من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فرسٹ پوسٹ نے CNN-News18 جیسے حوالہ جات کا استعمال کیا جو ماضی میں غیر مصدقہ اطلاعات شائع کر چکا ہے، پاکستان کا فلسطینی خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سفاک مودی کی ایما پر ریاست نواز گودی میڈیا مضحکہ خیز رپورٹنگ کرنے پر اتر آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  فضائی حدود کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، یورپی یونین روس کو وارننگ
  • پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ فوجی تعیناتی پر بات کی، وزیراطلاعات
  • یورپی یونین کا بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے بڑی مبصر ٹیم بھیجنے کا اعلان
  • اسرائیل لبنانی علاقے سے نکل جائے، یورپی یونین کا مطالبہ
  • واسا کی بڑی کامیابی، یورپی یونین نے عالمی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کرلیا
  • کراچی : تین اضلاع میں پانی دو دن  تک معطل
  •  حب کینال کو سروے اور مرمت کیلیے48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا باسمتی چاول کے جغرافیائی حق پر منصفانہ فیصلے کا مطالبہ
  • پاکستان اور یورپی یونین میں جی ایس پی پلس تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق