سی ڈی ڈبلیو پی نے 10ارب کے 4منصوبوں کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس جو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، میں 4 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن کی مجموعی لاگت 10.551 ارب روپے ہے، جبکہ 4 بڑے منصوبوں جن کی لاگت 256 ارب روپے ہے کو مزید غور کے لیے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ وزیراعظم پاکستان فنڈ فار ایجوکیشن منصوبے جس کی مالیت 14 ارب روپے ہے کو ترمیم شدہ شکل میں ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر جس کی مالیت 1.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی سفارش کی گئی ارب روپے ہے کی منظوری کے لیے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔