16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے تک سستی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کے دباؤ کے درمیان عوام کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ آئندہ چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ محکموں نے مجوزہ قیمتوں کی ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے اور حتمی منظوری 15 دسمبر کو دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، ابتدائی تخمینے کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسہ فی لیٹرسستا ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا 15 دسمبر کو قیمتوں کی سمری حکومت کو بھجوائے گی، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے ذریعے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، حتمی منظوری کی صورت میں مصنوعات کی قیمتیں درج ذیل ہوں گی، پیٹرول: 263 روپے 09 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل: 267 روپے 80 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل: 181 روپے 16 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل: 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی سطح پر بھی ریلیف ممکن ہوا ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کچھ کمی آنے کی امید کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.