وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی میں فیض حمید پوری طرح ملوث ہیں، ان کے ساتھ ملوث سیاستدانوں کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ان سمیت جن جن سیاسی رہنماؤں پر کیسز بنے تھے، خواہ وہ نواز شریف ہوں، مریم نواز ہوں، شہباز شریف ہوں، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے خلاف بھی کیسز بنے، خواجہ سعد رفیق تھے، حنیف عباسی کو سزا ہوئی تھی، اس وقت فیض حمید سیاہ و سفید کے مالک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر پی ٹی آئی بات چیت کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی تیار ہے، رانا ثنا اللہ کی بڑی پیشکش

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں فیض حمید کے بغیر پتہ نہیں ہلتا تھا، فیض حمید کی منظوری سے سب کچھ ہوتا رہا اور وہ ذاتی طور پر چیزوں میں ملوث تھے، جیسا انسان کرتا ہے تو ایک دن پھر انہی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فیض حمید کو سزا مکافاتِ عمل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ پاکستان 2017-18 میں ٹریک پر آ چکا تھا، ملک معاشی طور پر آگے بڑھنے والا تھا، 1998 میں ایٹمی قوت بن چکا تھا، عمران خان کو ایک پراجیکٹ کے طور پر لایا گیا اور ملک کا بھٹہ بٹھایا گیا، آج ملک جس حال میں ہے یہ انہی کی وجہ سے ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 اگر اس ملک میں نہ آتا تو آج ملک بہت بہتر پوزیشن میں ہوتا، اگر عمران خان کو نہ لایا جاتا تو آج ہم جی 20 کا حصہ بھی ہوتے اور ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر خوشحالی کی منزل پا چکے ہوتے، اس پراجیکٹ کو لانے میں ججز بھی شامل تھے، ثاقب نثار اور ان کے رفقا شامل ہیں اور فیض حمید کے ساتھ بھی مزید لوگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ کے باہر احتجاج ہوا تو عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقلی پر غور ہوگا، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ بھی فیض حمید کے ساتھ شامل تھے، نواز شریف تو اس وقت بھی کہتے رہے ہیں جب جنرل باجوہ طاقت میں تھے، نواز شریف جنرل باجوہ کا نام لے کر کہتے رہے ہیں کہ وہ ذمہ دار ہیں، اس سے پہلے ظہیرالاسلام تھے، ان سے پہلے شجاع پاشا تھے، ان سب لوگوں نے اپنا اپنا کردار ادا کیا تو پھر جا کے عمران پراجیکٹ لانچ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات اور آرمی چیف کی تقرری کے وقت لانگ مارچ میں فیض حمید کا بہت عمل دخل تھا، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈرشپ اس حوالے سے فیض حمید کے ساتھ رابطے میں تھی، فیض حمید ہی اس لانگ مارچ کے ڈائریکٹر تھے اور 9 مئی کے واقعات میں بھی ان کا ہاتھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان الزامات پر فیض حمید کے خلاف کیس چلتا ہے تو ان کے ساتھ جو سیاستدان ملوث تھے ان کو بھی شریک ملزمان کے طور پر پراسیکیوٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات میں جو چیزیں سامنے آئیں گی ان کے مطابق ہی کیس فائل ہوگا، شاید وہ کیس ملٹری کورٹ میں ہی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ثاقب نثار جنرل باجوہ عمران خان فیض حمید فیلڈ مارشل عاصم منیر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنرل باجوہ فیض حمید فیلڈ مارشل عاصم منیر رانا ثنااللہ فیض حمید کے جنرل باجوہ نواز شریف نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار