WE News:
2025-12-10@08:53:51 GMT

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے کمی کے بعد 440,662 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1029 روپے کمی کے بعد 377,796 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 346,325 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 4207 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا سونے کی قیمت فی تولہ

پڑھیں:

ایبٹ آباد، 67 تولہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر لیڈی ڈاکٹر کا اغواء کے بعد بہیمانہ قتل

ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اور رقم اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی، لواحقین نے الزام لگایا کہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر ڈاکٹر وردہ کو اغوا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔ ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اور رقم اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی، لواحقین نے الزام لگایا کہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر ڈاکٹر وردہ کو اغوا کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے اغواء کے الزام میں ان کی دوست اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات ہر پہلو سے کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر وردہ کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو کی لیڈی ڈاکٹر کے اغواء اور بعد ازاں بہیمانہ قتل پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر نے واقعہ پر شدید غم و غصہ کااظہار کرتے ہوئے اس سنگین واقعہ کو ناقابل فراموش اور ملزمان کو عبرت ناک سزا دینا انتہائی ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ پر بطور گورنر میں صوبہ بھر کی ڈاکٹرز کمیونٹی اور شہید ڈاکٹر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی
  • سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • ایبٹ آباد، 67 تولہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر لیڈی ڈاکٹر کا اغواء کے بعد بہیمانہ قتل
  • سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، فی تولہ نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہو رہا ہے؟