data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مزدوروں نے صرف 6 گھنٹے کے مختصر وقت میں ڈھائی کلومیٹر طویل سڑک بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

پاکستان میں سڑکوں کی تعمیر میں مہینے اور سالوں لگتے ہیں مگر چین میں مزدوروں نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالے بغیر ڈھائی کلومیٹر طویل سڑک صرف 6 گھنٹے کے مختصر وقت میں بنا ڈالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2.

4 کلومیٹر طویل خستہ حال سڑک کی دوبارہ تعمیر کرنا تھی۔ تاہم مصروف شاہراہ ہونے کے باعث اس کی تعمیر رات میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کسنٹرکٹرز منیجرز کے اس فیصلے پر مزدوروں نے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ آئے بغیر رات میں اس کی تعمیر شروع کی اور صرف 6 گھنٹے میں اپنا کام مکمل کر دیا۔

اس مختصر وقت میں مزدورں نے 8 ہزار ٹن اسفالٹ بچھا کر بیجنگ کے چوتھے رنگ روڈ کو صبح ہونے سے قبل مکمل کیا اور صبح معمول کے مطابق مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہی۔

واضح رہے کہ کچھ برس قبل ایک چینی کمپنی نے صرف 29 گھنٹوں میں اپارٹمنٹ کے لیے عمارت کھڑی کر دی تھی۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کلومیٹر طویل صرف 6 گھنٹے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا