data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، اب اپنے پرانے ڈومین twitter.com کو مکمل طور پر ختم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے جلد اپنی سکیورٹی سیٹنگز اپ ڈیٹ نہ کیں تو ان کے اکاؤنٹس عارضی طور پر لاک ہوسکتے ہیں۔

ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس میں بڑی تبدیلیاں کیں اور اسے ایکس (X) کے نام سے متعارف کرایا۔ اب کمپنی پرانے ڈومین کو ریٹائر کر کے تمام خدمات کو نئے x.

com ڈومین پر منتقل کر رہی ہے۔

ایکس کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق جن صارفین نے اپنی ہارڈ ویئر سکیورٹی کیز یا پاس کیز کو twitter.com سے منسلک کیا ہوا ہے، انہیں 10 نومبر تک اپنی تفصیلات نئے ڈومین x.com پر اپ ڈیٹ کرنا ہوں گی۔ مقررہ مدت کے بعد اپ ڈیٹ نہ کرنے والے اکاؤنٹس کو وقتی طور پر لاک کر دیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی سکیورٹی خطرے یا ہیکنگ واقعے کے باعث نہیں بلکہ پلیٹ فارم کے مکمل ڈومین منتقلی کے عمل کا حصہ ہے، تاکہ ٹوئٹر کے پرانے نام اور نظام کی باقی ماندہ نشانیوں کو بھی ختم کیا جا سکے۔

یہ تبدیلی صرف ان صارفین پر اثر انداز ہوگی جو یوبی کیز یا پاس کیز کے ذریعے لاگ ان کرتے ہیں، جبکہ عام صارفین جو دیگر ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (2FA) طریقے استعمال کرتے ہیں، ان پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اگر آپ فزیکل سکیورٹی کیز استعمال کرتے ہیں، تو اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایکس ایپ یا ویب سائٹ پر جائیں، پھر Settings and Privacy → Security → Account Access → Two-Factor Authentication کے راستے سے جا کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی سکیورٹی کیز اب x.com سے منسلک ہوں، نہ کہ twitter.com سے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اپ ڈیٹ

پڑھیں:

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز چھا گئیں

ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کا اسمارٹ فون 17 پرو میکس چار ہفتوں بعد بالآخر ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگیا۔ اس ڈیوائس کی جگہ نئی متعارف کرائی جانے والی شیاؤمی کے ہی ریڈمی کے 90 پر ومیکس نے لی ہے۔

مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی 17 پرو میکس دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چھٹے، ویوو آئی کیو او او 15 فائیو جی (نئی انٹری) ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

آٹھویں پوزیشن پر ویوو ایکس 300 پرو، آنر میجک 8 پرو نویں اور ریئل می جی ٹی 8 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اے آئی کے اثرات، ایمیزون نے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا
  • سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ارجنٹ فیس والے کنکشنز تاخیر کا شکار
  • ایمیزون کا اپنے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ، تاریخی ڈاؤن سائزنگ کی وجہ کیا بنی؟
  • متحدہ عرب امارات میں 2 سالہ ملازمت ویزا حاصل کرنے کا طریقہ
  • پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز چھا گئیں
  • امریکا کا سابق ایگزیکٹو پر روس کو خفیہ معلومات فروخت کرنے کا الزام
  • پنجاب میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرنے لگی، کھلی فضا میں سانس لینا صحت کیلئے خطرہ بن گیا