وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل: فتح جنگ میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل: فتح جنگ میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز
فتح جنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر رائو عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود عوامی سہولت کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فتح جنگ کے جناح پارک میں بزرگ شہری واک کے دوران تھک جانے پر زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہو جاتے تھے، جس سے انہیں دوبارہ اٹھنے میں دشواری پیش آتی تھی۔ عوامی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے اپنے ذاتی خرچ سے پارک میں مزید 10 بینچز نصب کرا دیے تاکہ بزرگ مرد و خواتین آرام سے بیٹھ سکیں اور واک دوبارہ جاری رکھ سکیں۔
چوہدری شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پارک میں روزانہ شہر بھر سے لوگ آتے ہیں، اس لیے عوامی سہولت کے پیشِ نظر یہاں پبلک واش رومز کی تعمیر بھی جلد شروع کی جائے گی، تاکہ شہریوں کو زیادہ بہتر ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے مزید 10 نئے بینچز کا آرڈر بھی دے دیا ہے تاکہ پارک کی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
عوامی حلقوں نے چوہدری شفقت محمود کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی مسائل کو نہ صرف قریب سے دیکھتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ تحصیل کو ایک ماڈل تحصیل بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی نگرانی میں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، بازاروں میں پرائس کنٹرول کو یقینی بنایا گیا، اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا۔
چوہدری شفقت محمود کی کاوشیں عوامی خدمت کے اس جذبے کی عکاسی کرتی ہیں جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا اصل محور ہے ”ریلیف، سہولت اور خدمت“
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔