پاک سعودی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے پر تاریخی اتفاق، باہمی تعاون کو ’پائیدار شراکت داری‘ میں بدلنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری اور برادرانہ اسلامی رشتوں کی عکاسی ہے۔ فریم ورک کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ باہمی اقتصادی مفادات کو مضبوط بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان اور بنگلا دیش کا دفاعی اور سیکورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-01-9
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 20 سال بعد نویں پاک–بنگلا جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ڈھاکا میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے دفاعی، سیکورٹی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر صالح الدین احمد نے کی۔اجلاس میں حلال ٹریڈ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے سے حلال مصنوعات کے معیار، سرٹیفکیشن اور سرحد پار تجارت میں تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش بھی کی تاکہ بنگلا دیش خطے کے دیگر ممالک خصوصاً چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک اپنی تجارتی رسائی بڑھا سکے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے، دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی روابط مضبوط کرنے، اور براہ راست فضائی رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ‘‘پاک–بنگلا نالج کوریڈور’’ کے قیام کی تجویز بھی منظور کی گئی، جس کے تحت پاکستان بنگلا دیشی طلبہ کے لیے 500 مکمل اسکالرشپس فراہم کرے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد نے ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت تربیتی نشستوں کی تعداد 5 سے بڑھا کر 25 کر دی ہے۔ دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت، سیاحت، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات باہمی احترام، دوستی اور خطے میں ترقی کے جذبے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نئے اقتصادی و دفاعی تعاون سے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے امکانات مزید روشن ہوں گے۔اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نویں اجلاس کے متفقہ منٹس پر دستخط کیے گئے، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔