اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز اور نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دی جانے والی کتاب کے سرورق پر بنے نقشے نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔ ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو The Art of Triumph کے عنوان والی ایک کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کتاب کے سرورق پر بنے نقشے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس نے جو کتاب پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو بطور تحفہ پیش کی اس کے سرورق پر بنے نقشے میں بھارتی ریاست آسام اور دیگر شمال مشرقی حصوں کو بنگلا دیش کاحصہ دکھایا گیا ہے۔ یہ گریٹر بنگلہ دیش کا نقشہ ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو پیش کی جانے والی کتاب کے تحفے کی تصاویر جیسے ہی ڈاکٹر محمد یونس نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین پر طوفان برپا ہو گیا۔ سوشل میڈیا اور مین سٹریم بھارتی میڈیا پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز کے خلاف الزامات کا محاذ کھل گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس اور بنگلا دیش کی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ گزشتہ سال اگست میں عوامی تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کے باعث تجارت اور دوطرفہ روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے سرکاری دورہ بنگلا دیش کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ناظم الحسن، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی صورت حال اور سکیورٹی کے چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان تعلقات کو باہمی احترام اور خودمختار مساوات کی بنیاد پر مزید گہرا کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سلہٹ میں سکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی۔ بنگلادیش کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ سناکونجو پہنچنے پر جنرل مرزا کو ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد انہوں نے شِکھا انیربان پر پھول چڑھائے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 20 سال بعد جوائنٹ اکنامک کمیشن کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق بنگلہ دیش جوائنٹ ایکشن کمیٹی اجلاس میں دو طرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط کرنے، براہ راست پروازیں شروع کرنے کا کام تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ استعمال کرنے کی پیشکش کی۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان  کے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ نے صالح الدین نے بھی کی۔ دونوں ممالک نے قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ، تعلیم، ٹیکسٹائل، توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور آئی ٹی میں تعاون، طبی شعبے اور مذہبی سیاحت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نویں اجلاس کے متفقہ منٹس پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان حلال ٹریڈ میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلادیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقاتیں کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور بنگلا دیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا دونوں ممالک خود مختاری، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ان تعلقات کومزید مضبوط کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور فوجی سطح پر روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اوربنگلا دیش کا دفاعی اورسیکورٹی تعاون مضبوط بنانے پراتفاق
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کا چیئرمین جوائنٹ چیفس کو کتاب کا تحفہ، بھارتی کیوں آگ بگولہ ہوگئے؟
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ,اہم ملاقاتیں
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا سرکاری دورہ
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلہ دیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلادیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
  • پاک فوج کے سربراہ جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیش میں عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں
  • جنرل ساحر شمشاد کی چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال