شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ کبیروالا، بھٹہ خاندان سے اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
علامہ شبیر حسن میثمی نے سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کے بعد مختلف ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تفصیلی دورہ جات اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کے بعد کبیروالہ پہنچنے پر بھٹہ برادری کے معزز رفقا نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں سینئر نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ کی والدہ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کے بعد مختلف ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر میثم رضا بھٹہ، سید عدیل زیدی، سید فرخ ترمذی اور دیگر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کونسل پاکستان مرحومہ کے
پڑھیں:
وزیراعظم کی مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد سے ملاقات، اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پہنچے، انہوں نے میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی، وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ آمد
وزیراعظم کا میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس
وزیراعظم کی مرحومہ کی بلندی ء درجات کی دعاء
وزیراعظم کی سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاء… pic.twitter.com/7W1Qd77yVK