ترکیہ کی علامہ اقبالؒ کی رہائشگاہ کی بحالی کیلئے تعاون کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ترکیہ کے وفد نے سیکرٹری سیاحت پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ سے ملاقات کی اور انہیں عمارت کی بحالی کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ترکیہ کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور معاملہ صوبائی کابینہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے قدیم اور مصروف ترین علاقے گڑھی شاہو میں واقع ’’جاوید منزل‘‘ شاعر مشرق اور مصور پاکستان حضرت علامہ اقبالؒ کے آخری ایام کی عینی شاہد ہے۔ شاعر مشرق کی یہ آخری آرام گاہ جاوید منزل آج بھی ان کی یادوں سے مزین ہے۔ علامہ اقبالؒ نے جاوید منزل میں اپنی زندگی کے آخری تین سال گزارے۔ ان کے زیراستعمال سوٹ، شیروانی، عینک، گھڑی، مہر، ادویات اور بستر کے علاوہ کرسی، صوفے اور میز بھی دیکھنے والوں کو اقبالؒ کی زندگی میں جھانکنے کا موقع دیتی ہیں۔ جاوید منزل میں مفکر پاکستان کے زیراستعمال اشیاء، ہاتھ سے لکھا کلام اور ان کی زندگی سے جڑی چھوٹی بڑی اشیاء دیکھنے والوں کیلئے سجائی گئی ہیں۔
اس عمارت کی بحالی کیلئے ترکیہ کی حکومت نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ ترکیہ کے وفد نے سیکرٹری سیاحت پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ سے ملاقات کی اور انہیں عمارت کی بحالی کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ترکیہ کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور معاملہ صوبائی کابینہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے منظوری کے بعد عمارت تزئین و آرائش کیلئے ترکیہ کے حوالے کر دی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی بحالی کیلئے سیکرٹری سیاحت ترکیہ کے وفد جاوید منزل
پڑھیں:
مسلم دنیا میں تعاون اور مشترکہ ترقی وقت کی اہم ضرورت: یوسف رضا
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوالالمپور میں تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا کے درمیان اقتصادی تعاون، اختراع اور مشترکہ ترقی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مسلم ممالک کو محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اور مربوط معاشی حکمتِ عملی اپنانی چاہیے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے نئے راستے کھولے جا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ منصوبوں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور کاروباری تعاون کے ذریعے مسلم ممالک اپنی اجتماعی معاشی صلاحیت کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فورم میں انڈونیشیا سے پروفیسر دین شام الدین، برطانیہ سے سر اقبال سکرینی، اسلامی چیمبر آف کامرس، انڈسٹری اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر وائل، مائیکل ڈاتو اقبال اور سرواک کے ڈپٹی پریمیئر داتو امات حاجی اوانگ سمیت عالمی سطح کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلامی مالیاتی نظام (Islamic Finance)، فِن ٹیک (FinTech) اور پائیدار سرمایہ کاری(Sustainable Investment) کو مسلم دنیا میں معاشی استحکام اور ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیا۔