کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم، کوئی جدا نہیں کر سکتا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف منائے جانے والے یومِ سیاہ (27 اکتوبر) کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ تاریخِ عالم کا سیاہ باب ہے، جس کی سیاہی آج بھی بھارتی قیادت کے چہرے پر نمایاں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کا مسئلہ بن چکا ہے۔ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن “بنیانِ مرصوص” میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، اور آج بھارتی قیادت اسی شرمندگی کے باعث وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سامنا کرنے سے قاصر ہے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو “عظیم” قرار دینا بھارت کے لیے ایک اور شکست کے مترادف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی روشن صبح ضرور طلوع ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے نے کہا کہ
پڑھیں:
نواز شریف نے ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ میں نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ سہولتیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کہا کہ میری سربراہی میں کمیٹی بنے جو جیل جائے۔ ایسا ممکن نہیں ،بشریٰ بی بی سے متعلق میری معلومات نہیں کہ ان کی ملاقاتیں نہیں روکی گئیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی۔ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے نفرت کرتے ہیں لیکن فوج سے محبت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف والے اس بات میں فرق نہیں رکھتے‘ فوج کیخلاف بات کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی وفد کسی شہید کے جنازے اور نہ جنازے کیلئے گیا۔