ویانا: آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کی سالانہ کانگریس میں آزادیٔ صحافت کے لیے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، جہاں فلسطین کی شہید صحافی مریم ابو دقہ سمیت 7 ممتاز صحافیوں کو ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔

عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق اس سال کے ایوارڈ یافتہ صحافیوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ، یوکرین کی وکٹوریا روشچینا، ہانگ کانگ کے جمی لائی، امریکا کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، جارجیا کی مزیہ اماگلوبیلی اور ایتھوپیا کے تسفیلم والڈیس شامل ہیں۔

اسی موقع پر ہنگری کے آزاد میڈیا کو فری میڈیا پائینئر ایوارڈ دیا گیا جو دباؤ کے باوجود آزاد صحافت اور شفاف معلومات کی فراہمی کے تسلسل پر دیا گیا۔

تقریب میں دو صحافیوں کو بعد از مرگ (Posthumous) ایوارڈز بھی دیے گئے، جن میں فلسطین کی شہید مریم ابو دقہ اور یوکرین کی وکٹوریا روشچینا شامل ہیں،  دونوں صحافی جنگی حالات میں حقائق اجاگر کرنے کے دوران شہید ہوئیں،  مریم ابو دقہ کو صیہونی افواج نے 25 اگست 2025 کو غزہ میں رپورٹنگ کے دوران نشانہ بنایا تھا۔

تقریب کے شرکا نے دنیا بھر میں آزادیٔ صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی دباؤ یا جبر کے باوجود حق و سچ کی آواز کو خاموش نہیں ہونے دیا جائے گا۔

خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل صحافیوں کو

پڑھیں:

آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، حافظ نعیم

لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے۔ اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت اور انسانی حقوق کے داعی تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر عالمی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے فلسطین، کشمیر اور دیگر مقامات پر انسانی حقوق کی بدترین پامالی روکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کانگریس میں ناٹو سے علیحدگی کا بل پیش
  • امریکا: نیٹو سے علیحدگی کے مطالبے کا بل کانگریس میں پیش
  • فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،حافظ نعیم
  • انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ روک دیا گیا
  • اسرائیل: اور اب …. تیسرے سال بھی صحافیوں کا سب سے بڑا قاتل قرار
  • آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، حافظ نعیم
  • اسرائیل رواں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار
  • ایران، چین اور سعودی عرب نے فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کر دیا
  • پنجاب حکومت، کینسروکارڈیک سرجری کیلئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا نیا اقدام، کینسر اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی کارڈ متعارف