data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن 2025 کے چیف آرگنائزرعمران خٹک نے صحافیوں سے گفتگو کی اور ایونٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پریس بریفنگ میں پاکستان اوورسیز میڈیا، فورم، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم اورسوشل میڈیا انفلوئنسرزکی ٹیموں کو ہوٹل گلیریا جدہ میں خصوصی طور سےمدعو کیا گیا تھا۔ جن کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی۔ عمران خٹک نے کہا ایونٹ کا مقصد رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو محفوظ، مستند اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس ایونٹ میں شامل تمام ڈویلپرز حکومتِ پاکستان سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں، تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد مکمل طور پر بحال رہے۔ ایونٹ 10واں ایڈیشن 24 اور25 اکتوبر 2025 کو ہوتل گلیریا شارع تحلیہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں پاکستان کے تین بڑے شہروں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے ممتاز ڈویلپرز شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں پچاس سے زائد معروف پراپرٹی پروجیکٹس نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے، جن میں الکبیر ڈیویلپرز، کنگڈم گروپ، فیصل ٹاؤن اور دیگر نمایاں ادارے شامل ہیں۔ یہ ایگزیبیشن نہ صرف پاکستانی بلکہ سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بھی ایک بہترین موقع ثابت ہوگی۔ سعودی عرب میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نمائش سے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری کی پولش سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

درِ پاکستان آصف علی زرداری نے پولینڈ کے کاروباری اداروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیکورسکی سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، خصوصاً قابلِ تجدید توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں۔

صدر مملکت نے جنوبی اور وسطی ایشیا میں امن، استحکام اور علاقائی روابط کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں معاشی انضمام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے یورپی یونین میں پاکستان کے لیے پولینڈ کی حمایت کو سراہتے ہوئے عالمی و علاقائی امور پر دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں تعلیم، دفاع اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

پولینڈ کے سفیر مچئی پسارسکی اور وزارتِ داخلہ و انتظامیہ کے انڈر سیکرٹری مچئی ڈسزچک بھی وفد کا حصہ تھے۔پاکستانی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سیکرٹری وزارتِ خارجہ نے ملاقات میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کریں گے
  • صدر آصف علی زرداری کی پولش سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • کراچی میں 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش، متعدد ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرعزم
  • کراچی میں 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش: متعدد ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم
  • اینٹی بائیوٹکس کی ریسرچ پر مشترکہ سرمایہ کاری ناگزیر ہے‘ ڈبلیو ایچ او
  • پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق
  • وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق