Daily Pakistan:
2026-07-24@13:32:30 GMT

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق رقوم سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہیں، آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر پاکستان کو جاری کی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی مد میں اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں۔ 
 

آپ کو یہ پتہ ہے کہ مغوی خاتون کو جنات لے گئے مگر باقی کاموں کا نہیں پتہ؟ لاہور ہائیکورٹ وکیل سے سوال

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران  فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ  اور گولہ بارود برآمدہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے