وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔
امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو پاکستان کے شعبہ طب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی فزیشنز کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے مسائل کے سد باب کی ہدایت کی اور ڈاکٹرز کے وفد کے ساتھ مل کر پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کا ایک قابل عمل روڈ میپ بنا کر پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت ڈاکٹر سمیر شفیع نے کی جبکہ ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور معروف سماجی شخصیت رانا زاہد امیر وفد کا حصہ تھے۔
ملاقات میں چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر نے بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں مقیم پاکستانی
پڑھیں:
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔