وزیراعظم کی صدر ن لیگ نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
لاہور:
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں نواز شریف نے اہم سیاسی امور کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو گائیڈ لائن دی۔
ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ نے معاشی اشاریے بہتر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی ملاقات
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران ملکی مذہبی و سماجی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ مستقبل میں بھی رہنمائی کا موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوسری بار چیئرمین مقرر ہونے مبارکباد دی۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا