2025-12-08@09:51:49 GMT
تلاش کی گنتی: 23784

«قانون ساز کونسل کے»:

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کے زیرِ التواء مقدمات سے متعلق تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے زبانی طور پر سیکرٹریٹ کو مطلع کیا گیا تھا کہ عمر ایوب خان کے خلاف عدالتوں میں کوئی کیس زیرِ التواء نہیں، تاہم اس کی تحریری تصدیق تاحال فراہم نہیں کی گئی۔ سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کے عمل کو قانون کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تحریری معلومات ناگزیر ہیں۔...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر کو ایک پروقار تقریب کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور مستقل جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اُن سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے سیریمونیل ہال میں منعقد ہوئی، جہاں سپریم کورٹ اور مختلف ہائیکورٹس کے ججز، سینیئر وکلا، اٹارنی جنرل اور متعلقہ قانونی شخصیات نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے سپریم کورٹ میں مستقل ہونے والے جج جسٹس میاں گل حسن کی حلف برداری تقریب ۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ افریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے...
    ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ترجمان نے ایک گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل محفوظ، ہموار اور کامیاب رہا، جو ہانگ کانگ کی عوامی رائے کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات ہانگ کانگ کے معاشرے کی مثبت حمایت کی عکاسی کرتے ہیں، اور ہانگ کانگ کے حکمرانی اور ترقی کی جانب گامزن رہنے کے مضبوط عزم اور خواہش...
    ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کے نتائج جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کےہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی آٹھویں قانون ساز کونسل کے تمام 90 اراکین منتخب ہو چکے ہیں۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس میں 40 اراکین انتخابی کمیٹی کے ذریعے، 30 عملی شعبوں کے حلقوں کے ذریعے، اور 20 جغرافیائی حلقوں کے ذریعے براہِ راست انتخابات کے ذریعے منتخب کیے گئے ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی آٹھویں قانون ساز کونسل یکم جنوری 2026 سے اپنی چار سالہ مدت کا...
    بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کے لیے ’’500 کروڑ روپے‘‘ درکار ہوتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے بھارتی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت کور سدھو کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت کو دینے کے لیے اتنا پیسہ نہیں، لیکن وہ پنجاب کو دوبارہ ایک ’’سنہری ریاست‘‘ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس انہیں وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر آگے لائے تو وہ سیاست میں واپسی پر غور کریں گی۔ دوسری جانب...
    --اسکرین گریب جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھالیا۔گورنر جعفر خان مندوخیل نے جسٹس کامران ملاخیل سے چیف جسٹس کے منصب کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے گرفتار کیے گئے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ شہری آنے والے دنوں میں ایران پہنچیں گے۔ حکام نے بتایا کہ یہ اقدام صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت ایرانی شہریوں کی دوسری بڑی بے دخلی ہے۔ستمبر میں امریکا نے تقریباً 400 ایرانی شہریوں کی شناخت کی تھی جنہیں ملک بدر کیا جانا تھا، جبکہ اس سے قبل امریکا سے 120 ایرانی شہری دوحہ کے راستے تہران پہنچ چکے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا پر فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایرانی ٹیم کے وفد کو ویزہ نہ دینے پر بھی تنقید کی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دشمن کا آلہ کار قرار دے دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے ملک دیوالیہ ہو جائے، 9 مئی کو پارٹی کو شکست دی گئی اور 10 مئی کو بھارت کو ہرایا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کی وجہ سے جیل میں ہیں اور ملکی معیشت بہتر کرنے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار اہم ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ، موجودہ حالات میں پاکستان انتشار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ملنے والی 3 خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، جس میں تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق لاشوں سے کیمیائی تجزیے کے لیے خون اور مختلف اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ موت کی اصل وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔واقعے کی تحقیقات کے لیے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی وی ریکارڈز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ابتدائی شواہد کے مطابق ماں، بیٹی اور بہو کی اموات ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہیں، جبکہ گھر میں بے ہوشی کی حالت میں...
    انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 9 مئی، اشتعال انگیز تقریر اور ہنگامہ آرائی کے پانچ مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقللاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے...
    بھارتی شہر حیدرآباد میں امریکی قونصل خانے کے قریب واقع ایک اہم شاہراہ کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھنے کی تجویز نے ریاست تلنگانا کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس سڑک کا نام  ’ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو‘ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بی جے پی نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی ’جو ٹرینڈ کرے اسی کے نام پر‘ مقامات کے نام تبدیل کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت امریکا تجارتی کشیدگی: مودی کی قوم سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل میڈیا رپورٹس کے مطابق، تلنگانا حکومت نے مجوزہ ریجنل رنگ روڈ پر بننے والی نئی گرین فیلڈ ریڈیل روڈ کا نام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہ کیے جانے کے بعد تحریک انصاف عملاً غیر مؤثر ہو گئی ہے۔اس سے قبل رجسٹریشن سے محرومی کے باعث پی ٹی آئی انتخابی عمل سے بھی باہر ہو چکی تھی، جس کے بعد اس کی قانونی و سیاسی حیثیت مزید کمزور ہو گئی ہے۔قابل اعتماد سیاسی ذرائع کے مطابق سینیٹ میں آزاد حیثیت سے منتخب ارکان نے بھی پی ٹی آئی سے وابستگی ختم کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ایوان بالا میں پی ٹی آئی سب سے چھوٹا گروپ بن کر رہ گئی ہے۔ حکومت اگرچہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے پر سنجیدگی سے غور نہیں...
    لاہور میں حکومتی اقدامات کے باعث AQI میں بتدریج بہتری کے آثار سامنے آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رات و صبح کمزور ہوائیں، آلودگی بڑھنے پر اداروں نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ غیر مطابقت رکھنے والی تمام تعمیراتی سائٹس ریڈ لسٹ میں شامل کردی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے زیر تعمیر سائٹس کو ملبہ فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے ورنہ ورنہ بھاری جرمانے سے خبردار کردیا ہے۔ ای پی اے ہیڈکوارٹر کی تعمیراتی سائٹ کو بھی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔ ای پی اے نے ہائی اے کیو آئی زونز میں بڑا کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا ہے جبکہ شہر بھر میں 18 کارروائیاں کی گئیں اور یو ای ٹی ہاٹسپاٹ میں دھول کم کرنے کیلئے واٹر اسپرنکلنگ آپریشن بھی...
    راولپنڈی: روات پولیس نے بہترین تفتیش کرتے ہوئے شہری کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینکنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کو کنویں سے لاش ملی تھی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں رواں سال اپریل میں درج کیا گیا تھا۔ روات پولیس نے تفتیش کی تو مقتول کی شناخت نعیم اختر کے نام سے ہوئی جو تلہ گنگ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے قتل میں ملوث اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ زیر حراست اشتہاری نے انکشاف کیا کہ اس نے ذاتی رنجش پر مقتول کو قتل کیا تھا۔ ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق زیر...
    اسلام آباد کی مختلف سڑکیں آج معمول کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جس کی وجہ سے بعض دوسری شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ ہوگا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق آج 11 بجے سے 12 بجے دوپہر تک شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا۔  ٹریفک ایڈوائزری میں شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنائیں۔ متاثرہ شاہراہیں  جن راستوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا ان میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور  سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ ٹریفک ایڈوائزی میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ممکن ہو تو  وہ غیر ضروری...
    تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کے بینر تلے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گزشتہ روز پشاور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا، جس میں وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہاکہ پی ٹی آئی پر ناقص حکمرانی کے الزامات بے بنیاد ہیں، اگر ایسا ہوتا تو جماعت کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار عوام کا مینڈیٹ نہ ملتا۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے مزید سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہاکہ اگر منتخب حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تو...
    ABUJA, NIGERIA: نائجیریا کی حکومت نے ایک ماہ قبل نائجر اسٹیٹ سے اغوا کیے گئے 100 اسکول بچوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنا لی ہے، مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ روز سامنے آئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کی حالیہ تاریخ کے بدترین اجتماعی اغواؤں میں شمار ہوتا ہے۔ 21 نومبر کو مسلح افراد نے سینٹ میری کیتھولک بورڈنگ اسکول، پاپیری پر دھاوا بول کر 303 بچوں اور 12 اسٹاف کو اغوا کر لیا تھا۔ فائرنگ اور بھگدڑ کے دوران 50 بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم باقی بچوں اور عملے کے بارے میں کئی ہفتوں تک کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ مقامی نشریاتی ادارے نے بچوں کی رہائی کی تصدیق...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ خیبر پی کے میں گورننس نہ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، گورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے، کہا جاتا ہے خیبر پی کے حکومت سنجیدہ نہیں، سنجیدہ تو آپ نہیں ہیں، آپ کی پالیسی کامیاب نہیں ہو رہی تو پالیسی تبدیل کریں، ہمارا کیا قصور ہے، پاکستانی قوم بانی کیساتھ کھڑی ہے۔ ہماری جد وجہد پاکستانی پرچم کے سائے تلے ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور کے لئے سو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے۔ آئینی ترامیم میں جلدبازی نے ملک کی بنیادوں کو متزلزل کردیا ہے۔ مصنوعی قیادت اور ہائبرڈ نظام نہیں بلکہ حقیقی جمہوریت اور مخلص قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ سندھی ثقافت امن، محبت اور رواداری کی نمائندہ ہے، اوطاق اور مہمان نوازی کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے، جو شاہ بھٹائی کی سرزمین سندھ کی خوبصورتی اور پہچان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں سندھ کی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس...
    کراچی: میں ایئرپوڈز لگائے ایک دوست سے باتیں کر رہا تھا کہ اچانک میسیج کا نوٹیفکیشن آیا، میں نے فون اٹھا کر دیکھا تو کسی نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جسے پڑھ کر دل دہل گیا، اس میں لکھا تھا کہ ’’سابق کپتان فلاں کا انتقال ہو گیا‘‘۔ میں نے اپنے دوست سے کہا کہ یار ایک عجیب بات کا علم ہوا ہے میں تم کو تھوڑی دیر بعد کال کرتا ہوں، ان کرکٹر سے میرا برسوں سے قریبی تعلق ہے میں نے فورا کال ملائی جو انھوں نے ریسیو نہیں کی۔ اب میرے دماغ میں بھی وسوسے آنے لگے لیکن میں ساتھ خود کو تسلی بھی دیتا رہا کہ وہ تو سپرفٹ ہیں، صبح جب اپنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے انتھک جدوجہد کرنا ہو گی۔ پاکستان میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور محنت کشوں کے حقوق غضب کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک میں غربت میں اضافہ کردیا ہے۔ الکاسب فورم کے تحت محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے اور محنت کشوں کی تربیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے قیام اور اس کے پہلے اجلاس اور مذاکرہ ’’محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل ‘‘ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ مذاکرہ کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کیلیے انتھک جدوجہد کرنا ہوگی۔ پاکستان میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور محنت کشوں کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک میں غربت میں اضافہ کردیا ہے۔ الکاسب فورم کے تحت محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے اور محنت کشوں کی تربیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے قیام اور اس کے پہلے اجلاس اور مذاکرہ ’’محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل‘‘ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ الکاسب فورم کے انچارچ قاسم جمال نے الکاسب فورم کے قیام کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ وہ سرزمین ہے جہاں محمد بن قاسم کے ساتھ اسلام کی روشنی برصغیر میں پہلی بار چمکی اور سندھ کو باب الاسلام کا درجہ حاصل ہوا۔ محمد فاروق نے کہا کہ اجرک اور ٹوپی اسی تہذیب، وقار اور ایمان کا خوبصورت اظہار ہیں۔ تمام اہلِ سندھ کو ثقافتی ورثے کے اس دن کی دلی مبارک باد، اللہ کرے ہماری دھرتی ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کی مثال بنی رہے ۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں کراچی کا تباہ حال انفرااسٹر کچر، عوامی مسائل اور شہری و بلدیاتی امور کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اس وقت حادثات کا شکار ہے، شہر کا ہر مسئلہ جوں کا توں ہے اور حکمران مکمل طور پر غافل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اور کرپشن نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کی جانیں لے رہا ہے۔ ریڈ لائن منصوبہ 2022 میں شروع ہوا تھا، جسے 2024 میں مکمل ہونا تھا مگر...
    کراچی میں عام حادثات تو معمول ہیں ہی مگر اب مسلسل ٹرالروں و ٹینکروں کی زد میں آ کر اور شہر کے کھلے گٹروں میں گر کر ہلاکتوں پر سیاست تیزی سے پروان چڑھائی جا رہی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے میئر کراچی، کراچی کے امیر جماعت اسلامی اور ان کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما پیش پیش ہیں، جن کے پاس کوئی بلدیاتی عہدہ تو نہیں مگر قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں کراچی سے منتخب ارکان کی بڑی بلکہ سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ چوتھے نمبر پر چار ٹاؤنوں اور یوسیز میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی عہدیدار بھی موجود ہیں جو اپنے بلدیاتی کاموں سے کام رکھے ہوئے ہیں جن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کم عمر بچے کے بس چلانے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی،جس میں 11 سے 12 سالہ بچہ 26 اسٹریٹ پر بس چلارہا تھا۔ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔یہ کراچی کا دوسرا بڑا چالان ہے ۔ٹریفک پولیس نے تصاویر کی مدد سے بس کا نمبر نکال کرجرمانہ کیا، کراچی میں اس سے قبل ڈمپر مالک کو ایک لاکھ روپے کا بڑا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    کھجور ایک ایسا پھل ہے جو سال بھر آسانی سے دستیاب رہتا ہے اور اپنی بے شمار اقسام کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ یہ تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں ملتی ہے، تاہم ہمارے ہاں زیادہ تر خشک کھجوریں استعمال ہوتی ہیں۔ خشک ہونے کے بعد ان میں موجود قدرتی شکر زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے، جس سے وہ زیادہ میٹھی محسوس ہوتی ہیں۔ لیکن میٹھی ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کھجور میں ایسے کئی غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن کی جسم کو باقاعدگی سے ضرورت رہتی ہے۔ صرف 100 گرام کھجور کا استعمال جسم کو کاپر، میگنیشیم، مینگنیز، پوٹاشیم، وٹامن...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ، جس میں 142 ممالک کے ایک ہزار سے زائد فنکار شریک ہوئے، صوبے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بہترین میزبانی سندھ کی ثقافت اور قدیم ثقافتی ورثے کی عکاس ہے اور یہ تقریب سندھ اور پاکستان کی ثقافتی کامیابی کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے اور عالمی ثقافتی میلے نے اس تقریب کو ایک پُرجوش جشن میں بدل دیا۔ وزیراعلیٰ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آرٹس کونسل اور اس کے...
    پشاور میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے خبردار کیا کہ اگر خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو “صوبے کا ہر چوک ڈی چوک بن جائے گا”۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ایک قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اچکزئی کے مطابق اس کانفرنس میں ججز، جرنیل، سیاستدان اور علما کو ایک ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد میں ماضی کی غلطیوں کو معاف کر دینا چاہیے، تاکہ پاکستان کو ایک نئے آغاز کا موقع مل سکے۔ جلسے میں محمود خان اچکزئی کے ساتھ علامہ ناصر عباس، سابق اسپیکر اسد قیصر، تیمور جھگڑا، عاطف...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں بھی داخل ہوتا ہے، اسے سلامی دی جاتی ہے۔ کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا آج پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں عوامی فلاح کے بجائے جھوٹ اور فراڈ پھیلایا گیا اور لوگوں کی عزتیں پامال کی گئیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گالم گلوچ کرنے والے اب اپنے انجام تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب...
    انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے نئے ٹریفک آرڈیننس کے خلاف دی گئی ہڑتال کی کال پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ سیدھا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے، اور ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے حادثات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مہذب معاشروں میں قانون پر عملداری کو سپورٹ کیا جاتا ہے، وہاں ہڑتالیں نہیں ہوتیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کے معاملے پر کوئی دباؤ یا بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔...
    دوحہ ایکسپو 2025ء میں شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دوحہ پر اس وقت حملہ کیا جب قطر کوشش کر رہا تھا کہ حماس کو "ڈونلڈ ٹرمپ" کی پیش کردہ تجاویز قبول کرنے پر راضی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ آج قطر کے وزیر اعظم و خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے دوحہ ایکسپو 2025ء میں کہا کہ حماس کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ شفاف اور امریکی و صیہونی نگرانی میں جاری رہے۔ درحقیقت قطر، حماس کے ساتھ ہونے والا تعاون فلسطینی عوام کی حمایت میں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاست دانوں کی کوشش رہتی ہے کہ وہ ان تعلقات کو مشکوک بنائیں اور اس حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر اپنے فائدے...
    حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر پنجاب حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، وہاڑی، مظفر گڑھ، چنیوٹ، بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال قوم کے سامنے ہے، 78 سال سے لوگ...
    تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نا صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نا صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت علی کے مطابق یہ کیس ایک بیوہ خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنی دیت کی رقم کی واگزاری کی درخواست کی تھی۔ تفصیلات...
    انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے مین کیمپس میں کلاس آف 2025 کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1046 طلبہ و طالبات کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں دی گئیں۔ اس گریجویٹنگ بیچ میں 780 طلبہ انڈرگریجویٹ پروگرامز، 259 طلبہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز، اور 7 طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈیٹا سائنس اور ایم ایس مارکیٹنگ پروگرامز کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی خصوصی طور پر منائی گئی، جس سے یہ تقریب مزید اہمیت اختیار کر گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ اسماعیل راہو تھے، جبکہ بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر...
    راولپنڈی میں لین دین کے تنازعے پر اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بیٹے کو عدالت نے سزائے موت سنادی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم عبدالباسط کو اپنے والد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کے ساتھ ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ فروری 2025 میں تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ مجرم کو سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت تفتیشی اور لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران ملکی مذہبی و سماجی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ مستقبل میں بھی رہنمائی کا موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوسری بار چیئرمین  مقرر ہونے مبارکباد دی۔  گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
    امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر پنجاب حکومت کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف صوبے کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ لاہور، فیصل آباد، وہاڑی، مظفرگڑھ، چنیوٹ اور بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں کارکنوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی۔ لاہور میں مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے، 78 سال سے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور نہ صرف معیشت بلکہ سیاسی نظام بھی ناکام دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکمران طبقہ عوامی مسائل سے بے خبر ہے اور ’’فارم 47‘‘ کے ذریعے بننے والی حکومت عوامی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر رہی۔...
    —ایم کیو ایم فیس بک ویڈیو گریب وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں، اگر فوجی جرنیل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں، یہ رویہ افسوسناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کر کے آپ کے کرتوتوں کو بتا رہی...
    سٹی 42: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عثمان انور نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے  کہا  کہ سکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے، لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ ' لائسنس ٹو کل' ہے جو دنیا میں کوئی ملک کسی کو نہیں دیتا۔ ہڑتال کا مطلب ہے کہ سکول وینز الٹتی رہیں اور معصوم بچے مرتے رہیں اور کوئی نہ پوچھے، یہ رویہ کوئی مہذب ملک برداشت نہیں کر سکتا،والدین کا مطالبہ رہا ہے کہ اس نظام کو تبدیل کیا جائے، اسی عوامی اور جانی اہمیت کے مسئلے پر ایک اچھے...
    ویب ڈیسک: سولر سسٹم خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان  میں پہلی سولر پینلز کی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرلی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق یہ جدید لیبارٹری پاکستان نے کوریا کی معاونت سے قائم کی ہے جو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبارٹری کے قیام کیلئے کورین کمپنی نے 9.5 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جبکہ پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام نے 185.8 ملین روپے کا اضافی فنڈ فراہم کیا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا یہ لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل طور پر فعال کی جائے گی جس...
    پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاترہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا، خالد مقبول صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا۔ شہرقائد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،پاکستان تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں کراچی سے ہماری سیٹیں چھینی گئیں، ملک میں کسی نہ کسی شکل میں سیاسی بحران موجود ہے، اِس شہر کی حقیقی نمائندگی ایوانوں میں موجود ہی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف عباسی کی 9 مئی سے متعلق جلد فیصلوں کی بات خود اعتراف ہے کہ حکومت عدلیہ پر دباؤ ڈال کر سیاسی انجینیئرنگ کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی جیسے افراد کے لیے شاید یہ حقیقت سمجھنا سب سے مشکل ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی حفاظت، وقار اور اتحاد کے لیے ہر مشکل مرحلے پر اپنے ملک، اپنے اداروں اور اپنے لوگوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوکر قیادت کی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں، اگر فوجی جرنیل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں، یہ رویہ افسوسناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کر کے آپ کے کرتوتوں کو بتا...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کرکے آپ کے کرتوتوں کو بتا رہی ہے، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے، کراچی والوں سے پوچھیں جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھائیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے اب بھی صرف بات چیت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کرکے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ کراچی میں...
    پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاک افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستانی افواج سے متعلق بیان کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کے زیادہ تر مسائل کی وجہ پاکستان کی مسلح افواج ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی والوں سے پوچھیں جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھائیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے اب بھی صرف بات چیت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کرکے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے...
    ویب ڈیسک : پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ امور کے اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے مضبوط ستون ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں، مئی 2025 میں پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور ذمہ داری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، جسے کوئی بھی پروپیگنڈا جھٹلا نہیں سکتا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا...
    اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  مخصوص پارلیمانی اراکین نے اعتراف کیا ہےکہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس  پر فوجی قیادت کے خلاف بار بار تضحیک آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آنے والے سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت میں اس معاملے پر بحث ہوئی، جہاں کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ عمران خان نے گزشتہ دو سال کے دوران تقریباً 100 بار فوجی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کی۔  ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط...
    ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈیویلپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے خلاف مذموم مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابلِ برداشت ہے، آپ نے شہداء کے مجسمے توڑے، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے اور انہیں جیل برداشت نہیں ہو رہی، ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ادارے کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔ کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے:...
    ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ علمدار روڈ میں گیس نہیں ہوتی، مگر گیس کی مد میں بھاری بھرکم بلز بھیجے جاتے ہیں۔ ان مسائل کو حل کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء فرید احمد اور کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے یو سی 25 وارڈ 3 میں ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار محمد یاسین نے سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل ملک محمد راحیل سے ملاقات کی اور اہل علاقہ کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے فوری حل کے لئے تجاویز دیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ علمدار روڈ کوئٹہ میں عوام الناس کو گیس کی مد میں بھاری بھرکم بلز بھیجے...
    آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے متاثرین کے لیے ایک بڑا اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ان کے بجلی کے تمام بقایا جات معاف کر دیے ہیں۔ محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے سے مجموعی طور پر 2,376 متاثرہ گھرانے مستفید ہوں گے، جنہیں کئی برسوں سے جمع شدہ بجلی کے بلوں کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ہیلتھ کارڈ کا اجرا، طلبہ یونین کی بحالی، آزاد کشمیر کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بقایا بلات کی معافی کی مجموعی رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے، جو متاثرین کے لیے معاشی ریلیف...
    وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، خصوصاً مسلح افواج، ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مئی 2025 کے تنازع نے ایک بار پھر پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو پوری طرح ثابت کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، اس کے لیے کسی کو بتانے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں، دفتر...
    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا، جو کھلاڑیوں کو سیاسی پیغامات پر اکثر جرمانے اور پابندیاں عائد کرتی رہی ہے، اپنے ہی دعوے سے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے۔ فیفا کے صدر جانی انفانتینو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلا ’فیفا امن ایوارڈ‘ پیش کیا، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نواز دیا تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ایسے وقت دیا گیا جب ٹرمپ انتظامیہ نے محض 24 گھنٹے قبل کیریبین میں ایک اور مہلک فضائی حملہ کیا تھا۔ سابق اقوامِ متحدہ اہلکار اور انسانی حقوق کے سرگرم رہنما کریگ موخیبر نے اس اقدام کو انتہائی شرمناک قرار دیتے...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی ہے اور مختلف ممالک کے وفد پاکستان کے دورے کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت قائم ہوئی ہے، ہماری فوج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی کام کیا۔ میں اور پوری قوم سید عاصم منير کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوٹ چھاپ کر خسارے پورے کرتے ہیں تو مہنگائی جنم لیتی ہے، ٹیکسوں کو بڑھایا گیا، اخراجات کو کم...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں 100 کے قریب دہشتگردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور یہ خوش آئند بات ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یہ وڈیرا اور ان کے ساتھی 2010 میں سرنڈر ہوئے تھے، مگر 2018 میں دوبارہ پہاڑوں پر چلے گئے تھے، اب جب وہ دوبارہ آئے ہیں تو ہم نے انہیں دوبارہ گلے لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: سوئی میں وڈیرہ نورعلی چاکرانی کا 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا اعلان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں 900 واقعات ہوئے، جن میں 6 افسران سمیت 205 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 280 سویلین شہید ہوئے، آپریشنز میں...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا حق دینے کے لیے ’’رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ‘‘ نامی بل پیش کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکن اسمبلی سپریا سولے کی جانب سے پیش کیے گئے پرائیوٹ ممبر بل میں کہا گیا ہے کہ ہر ملازم کو یہ قانونی حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتر کے وقت کے بعد نہ کال ریسیو کرے اور نہ ہی ای میل کا جواب دینے کا پابند ہو۔ بل میں خواتین ملازمین کے لیے خصوصی ایام میں دفتر کے اندر ہائی جین سہولتیں فراہم کرنے اور باقاعدہ ’’پیڈ لیو‘‘ دینے کی تجویز بھی...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے متنازعہ انداز میں سیاست کو کھیلوں سے جوڑ دیا، اور اب 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے میزبان شہروں پر نظر رکھی ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کی چیف آف پروٹوکول مونیکا کراؤلی نے بم گرایا کہ صدر بلو شہروں یعنی ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اثر شہروں میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح سے انتہائی پریشان ہیں اور فیفا کے ساتھ میچز کو منتقل کرنے کی بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ان بلو شہروں کی صورتحال پر بہت فکر مند ہیں، جہاں جرائم کی شرح آسمان چھو رہی ہے، اور وہ فیفا سے براہ راست رابطے میں ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے، انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، جومختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔ پارلیمانی محاذ پر پی ٹی...
    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ 72 گھنٹے کے دوران اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور عادی ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ 43 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 345 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈولفن اسکواڈ نے 194 ریکارڈ یافتہ، 74 عادی مجرمان کو حراست میں لیا اورمختلف زیر سماعت مقدمات میں 34 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔ ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی...
    حکومت نے قمر الزمان کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قمر الزمان کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قمر الزمان کی بطور متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ یہ تقرری وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔ چیئرمین کو ایم پی ون اسکیل کے مساوی ماہانہ تنخواہ و مراعات دی جائیں گی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔  
    غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 11 اکتوبر کو ہونیوالے معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 367 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ہر گزرتا دن جنگ بندی کے نامی کاغذ کو مزید بے معنی بناتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وہ جنگ بندی جو دنیا نے کاغذوں پر دیکھی تھی، زمین پر کبھی نافذ ہی نہ ہوسکی۔ گذشتہ روز اسرائیلی ڈرونز نے ایک بار پھر غزہ پر موت برسائی، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں 70 سالہ خاتون ام حاتم النجار اور ان کا 25 سالہ بیٹا حاتم النجار بھی شامل ہیں، جو اپنے گھر کے قریب کھڑے تھے، جب مشین گن سے فائر کھل گیا۔...
    قصور: ضلع قصور کے علاقہ نور شاہ ولی میں آج صبح ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب کچن میں کھانا پکاتے ہوئے گیس سلنڈر سے اچانک شعلے بھڑک اٹھے اور صابر علی کی 27 سالہ بیوی عاصمہ بی بی کے کپڑوں کو آگ لگ گئی۔ چند لمحوں میں آگ نے پورے جسم کو لپیٹ میں لے لیا۔ چیخیں سن کر گھر والوں نے دوڑ کر بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک خاتون شدید جھلس چکی تھیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور عاصمہ بی بی کو شدید حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بلھے شاہ قصور منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم کا بڑا حصہ جھلس چکا ہے۔...
    ماسکو: روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون تعاون کے تین معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے سرکاری ویب سائٹ پرجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کے تین معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کی حکومت اور کینیڈا کی حکومت کے درمیان فوجی نوعیت کے دوروں سے متعلق معاہدے پر دستخط 20 نومبر 1989 کو ماسکو میں ہوا، روسی فیڈریشن کی حکومت اور فرانس کی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 کو ماسکو میں ہوا اور روسی فیڈریشن...
    راولپنڈی: ٹک ٹاکر ایمان طاہر کے بال کاٹنے کے معاملے میں عدالت نے دونوں ملزمان جلیل اور انیس کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ سول جج صوفیہ ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، ایف آئی آر درج کرنے میں بھی تاخیر ہوئی۔  متاثرہ لڑکی موجود نہیں تھی اور اس نے مقدمہ درج نہیں کرایا، جبکہ ریکارڈ میں اس کا بیان بھی شامل نہیں ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہواؤں اور زبانی کلامی دعووں کی بنیاد پر کیسز قائم نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم دیا۔ پولیس بال کاٹنے والے حقیقی ملزم...
    لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں مقیم محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی۔ایک نجی اسپتال میں چار بچوں(تین بیٹے اور ایک بیٹی)کی پیدائش ہوئی ہے۔ خاندان اور اہلِ محلہ نے اس خیر و برکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں۔ ان کے پہلے سے دو بچے تھے جس کے بعد اب بچوں کی مجموعی تعداد6 ہو گئی ہے۔خوشیوں کے ساتھ والدین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ محدود آمدنی کے باعث بچوں کی پرورش ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔راز محمد نے وزیر اعلی بلوچستان اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں خونی ڈمپر شہریوں کو کچلنے لگے، حیدرآباد کے گدوچوک پر ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک،دو افراد زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا،لطیف آباد نمبر4کے سنگل روڈ پر جبکہ بھٹائی اسپتال لیکر گیارہ نمبر تک کے گنجان آباد علاقوں میں دن کے اوقات میں ڈمپر کھومنے لگے حیدرآبادکے مصروف شاہراہ گدو چوک پر بے قابو ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد اصغر محمد علی اور رمشا زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج محمد آصف ریکی کے بیٹے کو 2لڑکیوں کو گاڑی سے کچل کر مارنے کے کیس میں ضمانت مل گئی۔اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر پیش کیا گیا۔عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایک لڑکی کابھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا اور والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔دونوں خاندانوں میں صلح ہونے کے بعد ملزم کے خلاف کیس ختم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے جاپان اور چین کے درمیان جاری سیاسی تنازع کے حل میں ثالثی کی پیش کش کردی ۔ خبررساں اداروں جاپان میں جنوبی کوریا کے سفیر ای ہیوک نے ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان سیاسی کشیدگی پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیول ایک ثالث کے طور پر کام کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہو سکتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جاپانی وزیر اعظم تاکااِچی سانائے کے تائیوان کے بارے میں تبصروں کے بعد جاپان اور چین کے تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔تاکائچی نے گزشتہ ماہ پارلیمان میں کہا تھا کہ تائیوان پر ہنگامی صورت حال سے جاپان کی بقا کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں جتنے بھی ممالک ہیں ان سب کے قیام کی کوئی نہ کوئی وجہ ہے اور وہ کسی نہ کسی نظام حکومت کے تحت اپنے تمام معاملات چلاتے ہیں وہ کسی نظریے کے تحت ہی وجود میں آئے ہیں کہیں حکومت کمیونزم کے تحت اپنے نظام کو چلارہی ہے کوئی سوشلزم کے تحت چلائے جارہے ہیں کوئی قومیت کے نظریے کے تحت اپنے معاملات چلاتے ہیں انہی نظریات کو سامنے رکھ کر ان ممالک کے دستور بنائے جاتے ہیں۔ ان ممالک کے اندر کوئی فرد کتنا ہی طاقتورکیوں نہ ہو مگر اس کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنے نظام پر تنقید کرسکے۔ اگر کسی نے اس کی جرأت کی بھی ہے تو اس کو اس کے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چترال سے رکن قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما غزالہ انجم نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں قوم کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی ہے پاکستان اب کسی انتشار ،بہتان طرازی، گالی گلوچ  اور ملک کے خلاف کسی سازش کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اور ابھرتے اور ترقی کی راہ پر گامزن، پاکستان کے بدخواہوں اور سازشی عناصر کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں ایم این اے مسلم لیگ ن غزالہ انجم نے کہا کہ جلسے جلوس دھرنے ،روڈ بلاک وغیرہ سے قوم اب تنگ آ چکی ہے اور ایک ناخوشگوار تجربے کے نتیجے میں ملک کا...
    وفاقی حکومت نے9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی ، عمران خان، شاہ محمود ، عمر ایوب، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار و دیگر شامل شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، فواد چوہدری، شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، طاہر صادق، راجہ بشارت اور وارث قیوم سمیت دیگر کے بھی بیرون ملک جانے پر پابند عائد کی گئی ہے،ذرائع وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، 9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ای سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اْسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور فہرست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چودھری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجا بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی بیرون ملک جانے پر پابندی...
    ماسکو: روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون تعاون کے تین معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے سرکاری ویب سائٹ پرجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کے تین معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کی حکومت اور کینیڈا کی حکومت کے درمیان فوجی نوعیت کے دوروں سے متعلق معاہدے پر دستخط 20 نومبر 1989 کو ماسکو میں ہوا، روسی فیڈریشن کی حکومت اور فرانس کی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 کو ماسکو میں ہوا اور...
    ماسکو میں NUST MISIS یونیورسٹی نے اسکالرشپ پر آئے 25  پاکستانی طلبہ کے ویزے ری نیو کرنے سے انکار کردیا ہے اور انہیں پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو میں NUST MISIS یونیورسٹی نے اس سال سکالرشپ پر آئے تقریباً 25 کے قریب پاکستانی طلبہ کو اطلاع دی ہے کہ ان کے ویزے مبینہ طور پر رینیو نہیں ہوں گے اور انہیں پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں متاثرہ طلبہ نے گزشتہ روز پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی اور ڈپٹی ہیڈآف مشن گیان چند سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سفارت خانے کے حکام نے طلبہ کو یقین دہانی کروائی...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بار کا کہنا تھا کہ وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے جو سرد مہری کا مظاہرہ کیا اس پر میں بڑا مایوس ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن سے میری 30سالہ رفاقت رہی ہے اور انتہائی برے وقت میں ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے وکیل ہوں اور جنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے ان کے لئے میری جان بھی حاضر ہے، وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انڈونیشیا کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ان کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے، جو گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے موقع پر دی گئی تھی اور اب باضابطہ طور پر قبول کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو نئی قوت فراہم کرنا ہے۔ صدرِ انڈونیشیا کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم ملاقاتیں کرے گا۔اپنے قیام کے دوران مہمان صدر کی وزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے  کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جبر، دھونس اور طاقت کے زور پر کبھی ترقی ممکن نہیں ہوئی۔ اگر ایسا ہوتا تو ایوب خان، ضیا الحق اور پرویز مشرف کے ادوار میں ہو چکا ہوتا، مگر ہر دور میں اشرافیہ امیر ہوتی گئی اور عوام مزید غریب ہوئے۔ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی فیصلوں میں بار بار یہی طے کیا گیا کہ مقبول رہنما نیشنل سیکیورٹی تھریٹ ہیں اور انہیں منظر سے ہٹانا ضروری ہے، مگر ہر کوشش ناکام رہی۔عوام کے دلوں سے مقبول رہنماؤں کو فیصلوں سے نہیں...
    ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز استنبول(آئی پی ایس )امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنیکی فیکٹری بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق ترکیے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینیکے منصوبیکے تحت پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنیکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے۔ معاملے سے باخبر ترک حکام کا کہنا ہیکہ اکتوبرکے بعد سے اس منصوبے پر ہونے والی بات چیت نمایاں طور پر آگے بڑھ چکی...
    اورنگی ٹاؤن کراچی میں شہری کے قتل کے بعد مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مبینہ ڈاکو کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے میں مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ شہریوں کے ہاتھوں جلائے گئے فرد کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 ایف میں یکم دسمبر صبح 8 بجے پیش آئے واقعے میں جلائے گئے مبینہ ڈاکو کے اہل خانہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ 30 سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کوئٹہ میں ایک پھل فروش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں کا سماں باندھ گیا، جب ان کے ہاں ایک نجی اسپتال میں چار بچوں کی پیدائش ہوئی، تین بیٹے اور ایک بیٹی۔ خاندان اور محلے کے لوگ اس خیر و برکت پر دلی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں، پہلے سے ان کے دو بچے تھے اور اب چار نئے مہمانوں کے شامل ہونے کے بعد بچوں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے...