Jasarat News:
2025-12-06@18:25:25 GMT

کوئٹہ: پھل فروش کے گھر چار بچوں کی ایک ساتھ پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ میں ایک پھل فروش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں کا سماں باندھ گیا، جب ان کے ہاں ایک نجی اسپتال میں چار بچوں کی پیدائش ہوئی، تین بیٹے اور ایک بیٹی۔ خاندان اور محلے کے لوگ اس خیر و برکت پر دلی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں، پہلے سے ان کے دو بچے تھے اور اب چار نئے مہمانوں کے شامل ہونے کے بعد بچوں کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

اگرچہ چار بچوں کی پیدائش خوشیوں کا باعث ہے، لیکن محدود آمدنی کے پیشِ نظر والدین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ بچوں کی مناسب پرورش، تعلیم اور روزمرہ ضروریات پوری کرنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

راز محمد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بچوں کی بہتر کفالت اور دیکھ بھال کے لیے مدد فراہم کریں، تاکہ یہ محنت کش خاندان نئے آنے والے بچوں کے لیے بہتر مستقبل فراہم کر سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چار بچوں کی

پڑھیں:

یونیسیف نے بچوں کی مضر صحت غذاؤں سے خبردار کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر کے بچے زیادہ سے زیادہ ایسی غذائیں کھا رہے ہیں ،جو شدید پراسیس شدہ ہوتی ہیں، اس کے نتیجے میں ان کی صحت، نشوونما اور ذہنی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ یہ بات بچوں کے امور کی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی، جو دنیا بھر میں نوجوانوں کی روزمرہ زندگی پر انتہائی پراسیس شدہ غذاؤں کے اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔رپورٹ میں حال ہی میں میڈیکل جرنل دی لانسیٹ میں شائع ہونے والے مطالعاتی سلسلے کو بنیاد بنایا گیا ہے، جس میں ان غذاؤں کے صحت پر خطرات اور اس صنعت کے کردار کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ انتہائی پراسیس شدہ غذائیں عموماً چینی، نمک، غیر صحت مند چکنائی، صنعتی نشاستہ اور متعدد اضافی اجزا جیسے امولسیفائر، رنگ اور فلیورز پر مشتمل ہوتی ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سی پیک فیز ٹو سے انفراسٹرکچر اور بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • کوئٹہ میں پھل فروش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش
  • کوئٹہ:وزیرعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • کراچی میں سرد موسم نے خسرہ کے وار تیز کر دیے
  • کراچی میں سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ
  • کراچی: سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ
  • کوئٹہ ،مزدور ائرپورٹ کے قریب ترقیاتی کام میں مصروف ہیں
  • کوئٹہ،جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ
  • یونیسیف نے بچوں کی مضر صحت غذاؤں سے خبردار کردیا