آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا، محمد نواز بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے نومبر کے مہینے کیلئے جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر اور بنگلا دیش کے تیج الاسلام کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز بھی ٹاپ تھری پلیئرز میں شامل ہوئے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو ووٹنگ کے ذریعے آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی شمولیت یقینی بنائی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قومی کرکٹرز کو نیشنل ڈیوٹی کیلئے بگ بیش و دیگر لیگز چھوڑنا ہونگی،پی سی بی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی سی بی کے مطالبق سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ ٹی20 سیریز شیڈول ہونے کے باعث قومی کرکٹرز کو بگ بیش اور دیگر لیگ چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی پر آنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جن کھلاڑیوں کو این او سی دیا ہے ان کو نیشنل ڈیوٹی سے متعلق تیار رہنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، حارث روف شاداب خان اور حسن علی کو این او سی جاری ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فخر زمان، نسیم شاہ اور حسن نواز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے 4 جنوری تک این او سی جاری کیا گیا ہے۔
اس دوران پاکستان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف 7، 9 اور 11 جنوری کو ٹی20 سیریز کھیلنا ہے جب کہ جنوری کے آخری میں ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
قومی کرکٹرز ٹیم میں منتخب ہونے کی صورت میں آسٹریلیا سے سری لنکا جائیں گے اور وہاں سے ہوم سیریز کے لیے وطن واپس آئیں گے۔