رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں منعقدہ دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کے بارہویں ایڈیشن میں شرکت کی۔

پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس مشق کا مقصد بحری سیکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہوئی، وائس ایڈمرل رب نواز

کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پُرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنےفن کا مظاہرہ کیا۔

بحری مشق ثمر الطیب 2025، باہمی پیشہ ورانہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔

پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان 1980 سے باقاعدگی کے ساتھ اس مشق کا انعقاد کررہی ہیں، جبکہ اس کا گزشتہ ایڈیشن 2023 میں عمانی سمندری حدود میں منعقد ہوا تھا۔

پاک بحریہ کی سینیئر قیادت سے ملاقاتیں، جہازوں پر استقبالیے اور اہم بحری تنصیبات و تربیتی مراکز کے دورے اس مشق کا حصہ تھے۔ دونوں ممالک کے بحری اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مذاکرات، عملی مباحثوں اور بحری شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیا۔

یہ دورہ سی فیز پر اختتام پذیر ہوا، جس میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے جدید بحری جنگی تقاضوں کے مطابق مشترکہ آپریشنل مشقوں میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: امارات اور پاک نیوی کی مشترکہ مشق ’نصل البحر‘ کا آغاز

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے اور دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ثمر الطیب 2025 میں رائل نیوی آف عمان کی شرکت دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری اور خطے میں امن، استحکام اور بحری تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بحری مشق پاک بحریہ پاکستان تجربات کا تبادلہ عمان وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ پاکستان تجربات کا تبادلہ وی نیوز رائل نیوی آف عمان پاک بحریہ کے لیے

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا