کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر گرایا گیا: دی ٹیلی گراف
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا، بعدازاں کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔
واضح رہے کہ یہ کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔
معزز مہمان آصف صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شیڈول ہے، کرغز صدر کا پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی متوقع ہے۔
اس موقع پر دونوں ملکوں میں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہتمی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
ویڈیو: پاکستان کی سستی ترین الیکٹرک کار آگئی، 10 لاکھ میں کیا کچھ ملے گا؟ گاڑی کتنی پائیدار؟ اہم تفصیلات جانیے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کرغزستان کے صدر وزیراعظم ہاؤس
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور مملکت بحرین کے درمیان موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کا اعتراف کیا۔فیلڈمارشل نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں بحرین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔
چیف آف ڈیفنس کے نوٹی فیکیشن کے معاملے پر بالکل بھی اختلاف نہیں ہے، نوٹیفکیشن 3 سے 4 دن میں جاری ہوگا: رانا ثناءاللہ
مزید :