data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ (رپورٹ: سید مسرت خلیل) جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان انویسٹرز فورم کی جانب سے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی نظامت چوہدری ظہیر احمد نے کی۔ تقریب میں فورم کے نو منتخب صدر چودھری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک کی حلف برداری بھی ہوئی۔ ٹریڈ قونصل سعدیہ نے حلف لیا۔تقریب سے چودھری انصر محمود، مسعود احمد پوری، سردا راقبال یوسف ،سردارعنایت وقاص، سید ریاض حسین بخاری، چودھری شہباز حسین، اظہرعباس ورائچ اور محمد فضل نے خطاب کرتے ہوئے خالد مجید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر ماسا اور اسکانکم کی جانب سے قونصل جنرل خالد مجید کو اعزازی شیلڈز سے نوازاگیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی اہم ملاقات

پشاور:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے اور اسے سہولت دی جائے گی۔

 سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، صوبائی حکومت سستی اور صاف توانائی کے لیے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جننگ میں خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، اب صوبائی حکومت انفرااسٹرکچر، ادارہ جاتی مضبوطی اور استعداد سازی پر کام کر رہی ہے، ضم شدہ اضلاع میں نایاب معدنی ذخائر سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ دیا جائے گا۔

اجلاس میں عالمی تجارت کے فروغ کے لیے بزنس اینڈ انویسٹمنٹ روڈ شو کرانے کی تجویز سامنے آئی جبکہ قیمتی و نایاب معدنیات کے لیز ہولڈرز کو روڈ شو میں مدعو کرنے کی تجویز پر بھی غور گیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی اہم ملاقات
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ کی ملاقات
  • پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی اہم ملاقات
  • ہادی بخش کلہوڑو اور صفدر حسین رضوی کے اعزاز میں تقریب
  • کےسی اور جےکے سی او کی جانب سے قونصل جنرل کے اعزازمیں الوداعیہ
  • الجبیل میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ تقریب
  • انویسٹرفورم جدہ کےنومنتخب عہداداروں کےاعزازمیں انجینئرسجاد کاعشائیہ
  • پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بندش پر سعودی عرب کا وضاحتی بیان