اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما فرخ کھوکھر کو مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری زیرو پوائنٹ پر قائم چیک پوائنٹ سے عمل میں آئی، جہاں تلاشی کے دوران اسلحہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

گرفتاری کے بعد فرخ کھوکھر کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ایک معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر  نے چند ماہ قبل جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تمام قانونی پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فرخ کھوکھر

پڑھیں:

اسلام آباد، غیر قانونی مقیم 539 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا

فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، جس کے دوران غیر قانونی مقیم 539 افغان باشندے حراست میں لیے گئے، انہیں افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔

حکام کے مطابق زیر حراست افغان باشندے کسی قسم کا ویزا یا دیگر دستاویز پیش نہیں کرسکے۔

پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حاجی کیمپ سے افغانستان کے بارڈر پر منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا
  • جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا
  • اسلام آباد، جے یو آئی کے مرکزی رہنما کو پولیس نے حراست میں لے لیا
  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طورپر سمندر کے راستے ایران جانے والے 14ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار
  • ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ آپریشن، کروڑوں پاؤنڈ کے اثاثے ضبط
  • اسلام آباد، غیر قانونی مقیم 539 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا
  • اسلام آباد کے پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندے گرفتار
  • حیدرآبادپولیس کی مختلف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار