دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رواں سال کے مسافروں سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔

حکام کے مطابق ایئرپورٹ نے سال کے ابتدائی نو ماہ میں 32 لاکھ پاکستانی مسافروں کو خوش آمدید کہا، اور دبئی کا استعمال کرنے والے مسافروں میں پاکستانی چوتھے نمبر پر رہے۔ پاکستانی شہری سیاحت، کاروبار، ملازمت کے مواقع، خاندانی ملاقاتوں اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ و امریکا کے لیے ٹرانزٹ کے طور پر دبئی کا رخ کرتے ہیں۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی سفر میں دبئی ایئرپورٹ کو مرکزی مقام حاصل ہے۔

جولائی سے ستمبر کے درمیان 2 کروڑ 42 لاکھ مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ کا استعمال کیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 1.

9 فیصد زیادہ ہے۔ یہ تعداد ایئرپورٹ کی 65 سالہ تاریخ میں آنے جانے والے مسافروں کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔

جنوری سے ستمبر تک دبئی ایئرپورٹ سے گزرنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 1 لاکھ رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.1 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران مسافروں کی تعداد 9 کروڑ 38 لاکھ تک پہنچ گئی، جسے ایک نیا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر دبئی ایئرپورٹ استعمال کرنے والوں میں بھارت 88 لاکھ مسافروں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ 55 لاکھ سعودی اور 46 لاکھ برطانوی مسافروں نے بھی دبئی ایئرپورٹ کے ذریعے سفر کیا۔

اعدادوشمار کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کی کارکردگی بھی متاثر کن رہی۔ بیرونِ ملک روانہ ہونے والے 99.6 فیصد مسافروں کی امیگریشن 10 منٹ میں مکمل ہوئی، جبکہ دبئی پہنچنے والے 99.8 فیصد مسافروں کا امیگریشن پراسیس 15 منٹ میں مکمل ہوا۔

ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ ٹرمینل ون اور ٹرمینل تھری میں توسیعی کام جاری ہیں تاکہ بڑھتے ہوئے مسافروں، خصوصاً جنوبی ایشیائی شہریوں، کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل دبئی ایئرپورٹ مسافروں کی

پڑھیں:

دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے

دبئی ائیر شو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار فضائی کرتب کے ساتھ ہوا جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے بالکل قریب کھڑے رہے جس نے شائقین اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔فضا مسلسل رنگا رنگ کرتبوں سے گونجتی رہی، جب مختلف ممالک کے جنگی اور تجارتی طیاروں نے انتہائی مہارت سے فلائنگ ڈسپلے پیش کیے۔شرکا نے اونچی پروازوں، تیز رفتاری کے مظاہروں اور فارمیٹ میں کی گئی فضائی مظاہرے کو بے حد سراہا۔پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر اس بار بھی سب کی آنکھوں کا مرکز رہا۔ رواں برس ماہ مئی کے معرکے میں پاکستانی فضائیہ کے کامیابی کو دبئی ائیر شو میں بھی محسوس کیا جارہا ہے بلکہ متعدد ملکی اور غیر ملکی شرکا سبزہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کو دیکھ کر خوب تصاویر بنواتے ہوئے نظر آئے۔اس کے ساتھ پاکستانی پائلٹس کی صلاحتیوں کا اعتراف کے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیے۔پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے، پاکستانی پائلٹس کے شاندار مہارت پر شرکا نے خوب داد دی۔پانچ روزہ ائیر شو میں عالمی سطح پر نئے دفاعی معاہدوں، ٹیکنالوجی لانچز اور روزانہ کی فلائنگ ڈسپلے جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی دنیا کی سب سے بڑی آٹو مارکیٹ تعمیر کرے گا، گاڑیوں کی تجارت میں بڑا اضافہ متوقع
  • 2025 : اب تک 32 لاکھ پاکستانیوں نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا
  • دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 3 ماہ میں 2 کروڑ 42 لاکھ مسافروں کی آمد
  • کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، مسافر سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد
  • امیگریشن کلیئرنس میں تاخیر، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے
  • دبئی ائیر شو: پاکستانی جے ایف 17 کے گرد عوام کا رش، بھارتی تیجس سناٹے میں
  • دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
  • دبئی ائیر شو 2025 کا شاندار آغاز، جے ایف 17 توجہ کا مرکز
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ