پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کیلئے ہے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے سخت کریک ڈاون جاری ہے۔
ورلڈ چِلڈرن ڈے پر پیار اور شفقت بھرے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے، اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل، میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے، پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہوں۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے، پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کیلئے ہے، بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ ہارٹ سرجری پروگرام سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں، ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچا رہے ہیں، آٹسٹک بچوں کے لئے پاکستان کا پہلا خصوصی آٹزم سکول قائم کر دیا جس کا جلد افتتاح ہوگا،ننھے بچوں کے لئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم ہوں گے۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
مریم نواز نے کہا کہ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام بچوں کی گمشدگی،استحصال اور خطرات کے کیسز جدید ترین نظام کے تحت حل کر رہا ہے، چائلڈ لیبر کے انسداد کے لئے سخت کریک ڈاون جاری ہے، بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غذائی قلت کے شکار بچوں کیلئے جنوبی پنجاب میں سکول میل پروگرام شروع کیا تاکہ بھوک تعلیم کی راہ میں حائل نہ ہو، سرکاری سکولوں کے بچوں کے سکول میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار
انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضا، ہیرنگ ایڈز اور وِیل چیئرز فراہم کر رہے ہیں، کوئی بچہ محروم، لاچار یا نظر انداز دکھائی دے تو نیند نہیں آتی، جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی، پنجاب کاہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا، مسکرائے گا ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم نواز بچوں کے بچوں کی نے کہا کے لئے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔