Express News:
2025-11-20@09:53:19 GMT

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے نام سامنے آگئے

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے نام سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوجائے گی۔

پی سی بی نے گزشتہ دنوں پرانی فرنچائزز کی ویلیوایشن مکمل ہونے پر دو نئی ٹیموں کے لیے چھ شہروں کے نام کی تجویز کے ساتھ اشتہار دیا تھا۔

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے لیے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کے نام تجویز کے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے لیے گلگت اور فیصل آباد کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2016 میں پانچ ٹیموں سے شروع ہونے والی پی ایس ایل میں 2018 میں ایک نئی ٹیم ملتان کا اضافہ ہوا تھا۔

اب پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہونے پر پی سی بی کی جانب سے دو مزید نئی ٹیموں کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل نئی ٹیموں کے نام

پڑھیں:

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے ایک شخص جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے شخص کی شناخت مجاہد حسین کے نام سے کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے ایک شخص جاں بحق
  • ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ کا کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ
  • پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، گلگت اور فیصل آباد مضبوط امیدوار
  • گلگت ،فیصل آباد:پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
  • ٹرائی نیشن سیریز، کرکٹ شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملیگا، وزیراعظم شہبازشریف
  • اداروں میں بدعنوانی ہوتی ہے، نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
  • بھارتی فلم شعلے کو 50 برس بعد اصل اختتام کے ساتھ سامنے لانے کی تیاری، کب ریلیز ہورہی ہے؟