کراچی:

پاکستانی اداکارہ اور ہوسٹ مشی خان نے نیپال کنسرٹ کے دوران گلوکار طلحہ انجم کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے اور اسے جواز دینے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

مشی خان نے اپنے انسٹاگرام ویڈیو پیغام میں کہا کہ لگتا ہے شہرت آپ (طلحہ انجم) کے دماغ پر چڑھ گئی ہے، ہمارے لوگوں میں عزت نفس کی کمی ہے جو ہم اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار محبت اور امن کی بات تو کرتے ہیں مگر بھارتی پرچم تھام کر لہرانا کسی طور مناسب نہیں خاص طور پر اُس وقت جب بھارت کی طرف سے پاکستان کی مسلسل توہین کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرادیا‏

انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک بھارتی مداح نے پرچم پکڑایا اور آپ نے فوراً لہرا دیا، کندھے پر رکھا، بوسہ بھی دیا۔ اگر یہی کوئی بھارتی فنکار کرتا تو اس کے نتائج بالکل مختلف ہوتے۔

مشی خان کے مطابق امن کا پیغام دینا اچھی بات ہے لیکن اس کے نام پر خودداری کو قربان نہیں کرنا چاہیے۔ طلحہ انجم کو چاہیے تھا کہ پرچم لینے پر صرف شکریہ ادا کرتے اور اسے ایک طرف رکھ دیتے۔

مزید پڑھیں: میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب  

سوشل میڈیا پر صارفین بڑی تعداد میں مشی خان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ طلحہ انجم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ مداحوں کے مطابق گلوکار کا عمل "خودداری کے خلاف” اور "حد سے زیادہ خوشامدانہ” تھا۔

یاد رہے کہ طلحہ انجم نے نیپال میں پرفارمنس کے دوران بھارتی پرچم نہ صرف لہرایا بلکہ اسے چوم کر کندھے پر بھی رکھا اور کہا کہ "آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی”۔

اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور گلوکار کو مسلسل شدید ردعمل کا سامنا ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بھارتی پرچم کہا کہ

پڑھیں:

سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے، صوبے کو کسی کیک کی طرح بانٹنا نہیں جا سکتا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ صوبہ توڑنے کی باتیں بے بنیاد ہیں اور 27 ویں ترمیم کے ایجنڈے میں بلدیات کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں 12 سال بعد بلدیاتی انتخابات، کیا عوام کو حکمرانوں کے قریب لا پائیں گے؟

انہوں نے مزید کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں 27 ویں ترمیم کے نکات واضح کیے ہیں۔

شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بانی ایم کیو ایم کے پیروکار ملک کو توڑنے کی باتیں کرتے ہیں، اور متحدہ اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ہم جذباتی ردعمل دیں تاکہ وہ سیاست کر سکیں اور ہمیشہ اقتدار میں رہیں۔

انہوں نے ایم کیو ایم کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے تمام ہتھکنڈے ختم ہو چکے ہیں اور اگر ایم کیو ایم مثبت سیاست کرے تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہاکہ بلدیاتی انتخابات کا ذکر کرنے والے زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کرگئے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ انتخاب لڑنے پر شکست ہوگی۔

شرجیل میمن نے آئینی عدالتوں کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت میں بھی اس کا ذکر موجود ہے اور کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی نے کسی شق کو چھپ کر نہیں تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی نظام سے متعلق امور 28ویں آئینی ترمیم میں زیر غور آئیں گے، مصطفیٰ کمال

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم بھی ختم ہوگی اور سندھ میں صوبہ بھی بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم شرجیل میمن مصطفٰی کمال وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران نے مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار ٹینکر اور عملے کو چھوڑ دیا
  • فیکٹ چیک: شادی کی تقریب میں اسلحہ لہرانے پر دلہن، دلہا اور گھر والے گرفتار؟
  • ہندوستانیوں کیلئے "فری ویزا" داخلے پر پابندی عائد، وزارت خارجہ کا ایران کے فیصلے پر ردعمل
  • دھرندر فلم میں پاکستانی پرچم، رنویر سنگھ مشکل میں پڑگئے
  • شہرت کی بھوک، سویڈن کے شہری نے ناک میں 81 تیلیاں ٹھونس کر عالمی ریکارڈ بنا لیا
  • بچی کے لالی پاپ نے ڈاکو کو بدل دیا؟ حقیقت جان کر سب حیران
  • اہلیہ کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ، سلمان آغا کا ردعمل سامنے آگیا
  • بھارت حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے گا یا نہیں؟ دہلی کا ردعمل آگیا
  • سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل